Superpaper is an advanced wallpaper app for Windows and Linux with unique features

سپر پیپر۔ ونڈوز اور لینکس کے لیے منفرد اور ایڈوانس وال پیپر ایپ

سپر پیپر ایک اوپن سورس اور کراس پلیٹ فارم ایپلی کیشن ہے، جس کی مدد سے ونڈوز اور لینکس  ڈیوائسز پر  وال پیپر ز کو منظم کیا جا سکتا ہے۔ اس ایپلی کیشن میں بہت سے منفرد فیچرز ہیں۔
اس ایپلی کیشن کا ایک اہم فیچر یہ بھی ہے کہ یہ ایک ہی  وال پیپر کو مختلف مانیٹر پر ظاہر کر سکتی ہے، چاہے ہر مانیٹر کا ڈسپلے سائز مختلف ہی کیوں نہ ہو۔اس ایپلی کیشن میں دلچسپی رکھنے والے گٹ ہب پر  اسے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔  یہ ایپلی کیشن پورٹیبل اور انسٹالر دونوں ورژنز میں دستیاب ہے۔یہ ایپلی کیشن سلائیڈ شو کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ اس کے لیے صارفین کو بس کچھ تصاویر ہی منتخب کرنا پڑتی ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 مئی 2020

Share On Whatsapp