Capture screenshots or videos and share them with ScreenRec

سکرین ریکارڈ (ScreenRec) سے سکرین شاٹ اور ویڈیوز ریکارڈ کر کے شیئر کریں

یہ پروگرام ویب انسٹالر کی صورت میں دستیاب ہے۔ اس کا سائز 105 میگا بائٹس ہے۔جب سکرین ریکارڈ (ScreenRec) چل رہا ہو تو سکرین اس کا وائجٹ سکرین کے دائیں طرف نظر آ رہا ہوتا ہے۔اس وائجٹ پر پن آئیکون پر کلک کر کےا س کا سائز کم کیا جا سکتا ہے یا اسے غائب بھی کیا جا سکتا ہے۔اس پروگرام کے آئیکون پر کلک کرنے سے یہ آپ کو ڈرا باکس کا آپشن دیتا ہے، جس سے آپ سکرین کےا س ایریا کو سلیکٹ کر سکتے ہیں، جس کا  آپ سکرین شاٹ  لینا چاہتے ہیں۔
ویڈیو کی ریکارڈنگ کا طریقہ کار بھی ایسا ہی ہے، اس میں بھی آپ کو ڈرا باکس سے سکرین کا ایریا سلیکٹ کرنا پڑتا ہے۔ اس پروگرام میں سکرین شاٹ صرف PNG  فارمیٹ  میں محفوظ کیے جا سکتے ہیں جبکہ  ویڈیوMP4 فارمیٹ میں محفوظ کی جا سکتی ہیں۔اس پروگرام کو استعمال کرنے کے لیے شارٹ کٹ کی بھی استعمال کی جا سکتی ہےجو کہ آلٹ  پلس ایس ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 مئی 2020

Share On Whatsapp