Launch any program, URL or add a text snippet using keyboard shortcuts with LeoMoon HotKeyZ

کوئی بھی پروگرام یا یو آر ایل کی بورڈ شارٹ کٹ سے چلائیں

کی بورڈ شارٹ کٹس وقت بچانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر ماؤس یا ایڈٹ مینو سے ٹیکسٹ کاپی کرنے میں کافی وقت لگتا ہے لیکن کنٹرول پلس سی  کی مدد سے ٹیکسٹ کو جلدی سے کاپی کیا جا سکتا ہے۔
عام طور پر پروگرام یا یو آر ایل لانچ کرنا بھی کافی وقت طلب کام ہے۔لیکن اس کام کو بھی اب شارٹ کٹ کیز سے کیا جا سکتا ہے۔آپ LeoMoon HotKeyZ  کے ساتھ کسی بھی پروگرام یا یو آر ایل کو لانچ کر سکتے ہیں یا ٹیکسٹ سنیپٹ کو شامل کر سکتے ہیں۔

یہ پورٹیبل ایپلی کیشن ہے۔ اس کا فائل سائز 2.25 ایم بی ہے۔اس پروگرام کو چلائیں تو ایگزی فائل ایک آئی این آئی فائل جنریٹ کرتی ہے، جس میں ہمارے آپشنز محفوظ ہوتے ہیں۔یہ پروگرام سسٹم ٹرے ایپلی کیشن کی صورت میں چلتی ہے، جس کا مینو دیکھنے کے لیے اس پر رائٹ کلک کرنا پڑتا ہے۔
اس پروگرام کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 مئی 2020

Share On Whatsapp