Find files and folders quickly with FileBadger

فائل بیجر سے اپنی فائلیں اور فولڈر جلدی تلاش کریں

کیا آپ اپنے ونڈوز سسٹم میں فائلیں اور فولڈر تیزی سےتلاش کرنا چاہتے ہیں؟ فائل بیجر(FileBadger) اس کام کے لیے بہترین فری وئیر ٹول ہے۔یہ ٹول ونڈوز کے اپنے ڈیفالٹ سرچ فنکشن سے زیادہ جلدی آپ کی فائلیں اور فولڈر تلاش کرتاہے۔
دوسرے پروگراموں کی طرح یہ انڈیکسنگ ٹول نہیں ہے۔ نہ ہی یہ ڈاکیومنٹس کے اندر لکھی تحریر تلاش کرتا ہے۔ یہ ٹول تو بس کسی بھی منتخب فولڈر  کی فائلوں کی پراپرٹیز  میں تلاش کرتا ہے۔ اس کے انٹرفیس میں بہت سے آپشنز ہیں۔ پہلی نظر میں یہ آپ کو بہت پیچیدہ لگے گا لیکن جو صارفین اسے چند بار استعمال کرتے ہیں، انہیں یہ بہت یوزر فرینڈلی لگتا ہے۔
اس ٹول کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 مئی 2020

Share On Whatsapp