Save web content or screen capture directly to Google Drive.

ویب ڈیٹا یا سکرین شاٹس براہ راست گوگل ڈرائیو میں محفوظ کریں

سیو ٹو  گوگل ڈرائیو ، کروم ویب براؤزر کے لیے ایک ایکسٹینشن ہے۔ اس ایکسٹینشن سے آپ ویب ڈیٹا یا براؤزر سکرین شاٹس براہ راست اپنے گوگل  ڈرائیو میں محفوظ کر سکتے ہیں۔
یہ ایکسٹینشن کھلے ہوئے ویب پیج کو محفوظ کرنے کے لیے براؤزر ایکشن شامل کرتی ہے۔ رائٹ کلک  مینو سے ہائپر لنک اور میڈیا کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔اس کے کئی آپشنز کو آپشن پیج سے کنفیگر کیا جا سکتا ہے۔اس ایکسٹینشن سے آپ ڈاکیومنٹس، تصاویر، ایچ ٹی ایم ایل 5 آڈیو اور ویڈیوزکو رائٹ کلک کر کے Save to Google Drive منتخب کر کے  گوگل ڈرائیور پر محفوظ کر سکتے ہیں۔
براؤزر ایکشن سے حال ہی میں دیکھے گئے پیج بھی گوگل ڈرائیو پر محفوظ کیے جا سکتے ہیں۔ آپشن پیج کی مدد سے گوگل ڈرائیو پر لوکیشن اور دیگر آپشنز منتخب کیے جا سکتے ہیں۔
ڈیٹا کے گوگل ڈرائیو پر محفوظ ہونے کے بعد پراگرس ڈائیلاگ سے آپ فائل اوپن کر سکتے ہیں، ری نیم کر سکتے  ہیں اور فائل کو گوگل ڈرائیو پر دیکھ سکتے ہیں۔
اس ایکسٹینشن کو انسٹال کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 10 مئی 2020

Share On Whatsapp