Meizu 17 series go official with 6.6” AMOLED displays, quad cameras and Snapdragon 865

میزو نے 6.6 انچ ڈسپلے اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کےساتھ میزو 17 سیریز جاری کر دی

کافی عرصے تک ٹیزر کمپین چلانے کے بعد میزو نے آخر کار تازہ ترین فلیگ شپ میزو 17 (Meizu 17) اور 17 پرو(17 Pro) متعارف کرا دئیے ہیں۔ہارڈ وئیر کے لحاظ سے دونوں سمارٹ فونز تقریباً ایک سے ہیں لیکن پرو ورژن کے کیمرے  ، وائرلیس چارجنگ اور تیز رفتار ریم  زیادہ بہتر ہیں۔ ظاہری اعتبار سے دیکھا جائے تو دونوں میں فرق کرنا کافی مشکل ہے۔دونوں میں ظاہری فرق بس یہی ہے کہ پرو ورژن کی بیک سرامک کی ہے۔ یہ میزو کی طرف سے پہلے فائیو جی فونز بھی ہیں۔
ان دونوں سمارٹ فونزکاڈسپلے 6.6 انچ  سپر ایمولیڈ  ہے، جس کا ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔  ڈسپلے کے پنچ ہول کٹ آؤٹ میں20 میگا پکسل کاسیلفی کیمرہ ہے۔
اس فون کے ڈسپلے پینل میں ہی انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ سکینر نصب کیا گیا ہے۔ اس ڈسپلے کی ایسپکیٹ ریشو 19.5:9 ہے اور یہ ایچ ڈی آر پلس  کو سپورٹ کرتا ہے۔اس فون میں ڈوئل سپیکر سیٹ  اپ ہے اور اس میں میزو کا نیا mEngine 3.0 انجن ہے۔
دونوں سمارٹ فونز کی بیک پر 64 میگا پکسل سونی آئی ایم ایس 686 پرائمری کیمرہ ہے۔
میزو 17 پرو میں  8  میگا پکسل کا ٹیلی فوٹو کیمرہ ہے، جو 8 گنا  تک زوم  فراہم کرتا ہے ۔بیک پر موجود تیسرا 32 میگا پکسل الٹرا وائیڈ  (129 ڈگری) کیمرہ ہے۔چوتھا کیمرہ  سام سنگ کا نیا S5K3 3D TOF ہے جو ڈیپتھ ڈیٹا اور اے آر کانٹنٹ  کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
ونیلا 17 میں دوسرا کیمرہ 12 میگا پکسل ، تیسرا 8 میگا پکسل الٹراوائیڈ اور چوتھا 5 میگا پکسل میکرو یونٹ ہے۔
ان دونوں سمارٹ فونز میں سنیپ ڈریگن 865 کے ساتھ 12 جی بی ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم (پرو ورژن میں ) اور 8 جی بی  ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس  ریم(نان پرو ورژن) ہے۔
دونوں میں ہی 128 جی بی  یا 256 جی بی یو ایف ایس 3.1 سٹوریج ہے۔
ان سمارٹ فونز میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 30W فاسٹ وائرڈ  چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے جبکہ پرو ورژن 27W وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔دونوں میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ Flyme 8.1 انسٹال ہے۔
میزو 17 سبز، سرمئی اور سفید رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کےپری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ فون کے 8 جی بی / 128 جی بی ورژن کی قیمت 3699 یوان یا 525 ڈالر ہے جبکہ 8 جی بی / 256 جی بی ورژن کی قیمت 3999 یوان یا 565 ڈالر ہے۔

فون کے پرو ورژن کو سبز، سیاہ اور سفید رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 8 جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 4299 یوان یا 605 ڈالر اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4299 یوان یا 665 ڈالر ہے۔ چین میں فون کی باضابطہ فروخت کا آغاز 11 مئی سےہوگا۔
میزو نے  دو محدود  ایڈیشن ورژنز بھی پیش کیے ہیں۔ کلکٹرز ایڈیشن 17 پرو (Collectors Edition 17 Pro) کی قیمت 9999 یوان یا 1415 ڈالر ہے، جو 25 مئی سے فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔ میزو17 کےائیر کرافٹ کیرئیر ورژن کی قیمت 4299 یوان یا 605ڈالر ہے۔ اسے 27 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 مئی 2020

Share On Whatsapp