Set reminders, automate programs to run at defined times with System Scheduler

سسٹم شیڈولر سے باآسانی کسی بھی پروگرام کو مخصوص وقت پر چلائیں

اہم کاموں کی یاددہانی کےلیے الارم لگانا عام بات ہے۔ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پلیٹ  فارم پر اس کام کے لیے درجنوں ایپلی کیشنز موجود ہیں۔ تاہم ڈیسک ٹاپ صارفین کےلیے اس حوالے سے زیادہ   پروگرامز نہیں ہیں۔
سسٹم شیڈولر ایک مفت سافٹ وئیر ہے جس کا بنیادی کام یاد دہانی کرانا اور پروگرامز کو مخصوص  وقت پر خودکار طورپر چلانا ہے۔اس پروگرام کا ایک پروفیشنل ورژن بھی ہے تاہم صارفین کے لیے بنیادی ورژن بھی کافی ہے۔

سسٹم شیڈولر کا گرافک یوزر انٹرفیس کافی سادہ ہے۔ اس میں ایک مینو بار، ایک ٹول بار اور دو پینلز ہیں۔ بڑا پینل ایونٹ منیجر ہے ۔ بنیادی ورژن میں صارفین تین طرح کے ایونٹس  شامل کر سکتے ہیں۔صارفین خود کار طور پر ایپلی کیشن کو چلا سکتے  ہیں، یاد دہانی کے لیے پاپ اپ شامل کر سکتےہیں اور تیسرا ایونٹ ونڈو واچر کا ہے۔
اس پروگرام کو  ڈاؤن لوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : پیر 4 مئی 2020

Share On Whatsapp