Mute your computer's audio automatically when it enters the lock screen or when the screensaver starts

سکرین کے لاک ہونے پر کمپیوٹر کی آڈیو خودکار طور پر میوٹ کریں

اکثر صارفین کو اس وقت بڑی کوفت ہوتی ہے جب ان کے کمپیوٹر کی سکرین لاک ہو اور انہیں  نوٹی فیکیشنز  کی  آوازیں  آتی رہیں۔لاک سکرین میں میڈیا کی آڈیو کو میوٹ کرنے کے لیے سکرین لاک کو کھولنا ہی پڑتا ہے۔
اس مسئلے  کا بہترین حل ون میوٹ (WinMute) ٹول  ہے۔یہ ٹول 32 بٹ اور 64 بٹ پورٹیبل آرکائیو میں دستیاب ہے۔اس پروگرام کو چلائیں تو یہ سسٹم ٹرے میں چلتا رہتا ہے۔بائی ڈیفالٹ اس کی دو سیٹنگز ہیں۔ بائی ڈیفالٹ یہ ٹول ورک سٹیشن لاک ہو جانے  اور سکرین سیور چلنے پر سسٹم کی آڈیو میوٹ کر دیتا ہے۔اس ٹول میں کئی مزید مفید آپشنز بھی ہیں۔
ا س مفیدٹول  کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : اتوار 3 مئی 2020

Share On Whatsapp