AI model predicts the coronavirus pandemic will end in December

اے آئی ماڈل نے دسمبر میں کورونا عالمی وبا کے خاتمے کی پیش گوئی کر دی

اس وقت ہر کسی کے  ذہن میں ایک ہی سوال ہے کہ ”کورونا وائرس عالمی وبا کا خاتمہ کب ہوگا؟“۔ ڈیٹا سائنٹسٹ بھی اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے اپنی پیش گوئی کے لیے ایس آئی آر (susceptible، infected، recovered)  ریاضیاتی ماڈل اپنایا ہے، جس کی مدد سے وبا کے پھیلاؤ اور صحت یابی کا تجزیہ کیا گیا ہے۔
سنگا پور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن (ایس یو ٹی ڈی )  نے اپنے اے آئی ماڈل میں تصدیق شدہ متاثرہ  مریضوں،  کیے گئے ٹسٹس  اور  اموات کو شامل کیا اور ان کی مدد سے کوڈڈ-19 کے لائف سائیکل کا اندازہ لگایاہے۔

اُن کے اے آئی ماڈل کے مطابق عالمی سطح پر یہ وبا دسمبر میں ختم ہوگی  جبکہ مختلف ممالک میں اس کے خاتمے کا دورانیہ مختلف ہے۔ آسٹریلیا میں یہ جون اور اٹلی میں اکتوبر  میں ختم ہوگی۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ   اس ڈیٹا اور ماڈل میں بیماری کی پیچیدگی اور کئی دوسرے عوامل کو پرکھا نہیں جا سکا۔تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اس ڈیٹا کی پیش گوئی سے  لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے یا اسے مزید سخت کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی کی جا سکتی ہے۔
سنگا پور یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیزائن کی ویب سائٹ پر   مختلف ممالک کے حوالے سے کی گئی پیش گوئیوں کو دیکھنے  کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 29 اپریل 2020

Share On Whatsapp