WhatsApp sees 70% drop in ‘viral message’ forwards after applying limits

میسج فارورڈ کرنے کی حد نافذ ہونے کے بعد وائرل میسج فارورڈز میں 70 فیصد کمی ہوگئی

اس ماہ کے شروع میں وٹس ایپ نے ایک نئی  پابندی عائد کی تھی، جس سے وٹس ایپ صارفین بہت زیادہ وائرل میسج کو صرف ایک بار  ہی پانچ لوگوں کو بھیج سکتے تھے۔ وٹس ایپ کے اس اقدام کا مقصد گمراہ کن خبروں کے پھیلاؤ کو روکنا تھا۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا بڑا مثبت اثر ہوا ہے۔ اس سے صرف دو ہفتوں میں ہی وائرل میسجز کے پھیلاؤ میں 70 فیصد کمی ہوئی ہے۔وٹس ایپ کسی بھی میسج کو پانچ بار سے زیادہ فارورڈ ہونے پر  ”زیادہ فارورڈ ہونے والا“ میسج سمجھتا ہے۔
جس وقت وٹس ایپ نے صرف پانچ لوگوں کو میسج فارورڈ کرنے کی حد مقرر کی تھی، اس وقت وٹس ایپ پر فارورڈ ہونےو الی پیغامات کی تعداد میں 25 فیصد کمی ہو گئی تھی۔

تاریخ اشاعت : پیر 27 اپریل 2020

Share On Whatsapp