Facebook launches gaming app in the US to take on Twitch and YouTube

ٹوئچ اور یوٹیوب کے مقابلے پر فیس بک نے بھی امریکا میں گیمنگ ایپ لانچ کر دی

فیس بک نے امریکا میں  فیس بک گیمنگ ایپ پیش کر دی ہے۔ یہ ٹوئچ، یوٹیوب اور مکسر  کی طرح کی ایپلی کیشن ہے۔
نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی جنوب مشرقی ایشیا اور لاطینی امریکا میں گزشتہ 18 ماہ سے اس ایپ کے تجربات کر رہا ہے۔تاہم امریکا میں اسے پہلی بار پیش کیا گیا ہے۔ہو سکتا ہے جلد ہی اسے ساری دنیا کے صارفین کے لیے پیش کیا جائے۔ٹوئچ اور یوٹیوب کی طرح گیس بک گیمنگ ایپ میں بھی لائیو سٹریمنگ گیم پلے پر توجہ دی گئی ہے۔

اپنے حریفوں کے مقابلے میں بس فیس بک کو ایک ہی برتری حاصل ہے کہ فیس بک گیمنگ ایپ کے صارفین  اپنی لائیو سٹریمنگ کو  اپنے فیس بک دوستوں کے ساتھ براہ راست شیئر کر سکتے ہیں۔دوسرے پلیٹ فارمز سے فیس بک پر لائیو سٹریم شیئر کرنے میں تھوڑا وقت لگتا ہے۔اس کے علاوہ فیس بک صارفین Go Live کے بٹن پر کلک کر کے  بغیر تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر انسٹال کیے یا اپنے  فون کو پی سی  سے کنکٹ کیے بغیر  لائیو سٹریم شروع کر سکتے ہیں۔

فیس بک اس ایپ کو جون میں لانچ کرنا چاہتا تھا لیکن کورونا وائرس  کی وجہ سے ہونے والے  لاک ڈاؤنز کے باعث کمپنی نے اسے جلدی لانچ کر دیا ہے تاکہ گھر بیٹھے صارفین ایپ سے محظوظ ہو سکیں۔
فیس بک گیمنگ ایپ گوگل پلے سٹور سے ڈاؤن لوڈ کے لیے دستیاب ہے۔ جلد ہی یہ آئی او ایس پر بھی دستیاب ہوگی۔ اینڈروئیڈ صارفین اسے  ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 21 اپریل 2020

Share On Whatsapp