Oppo A72 and A52 unveiled with 5000mAH battry and quad cam setup

اوپو نے 5000ایم اے ایچ بیٹری اور کواڈ کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ اوپو اے52 اور اے 72 پیش کر دیا

اوپو اے 52 جلد ہی یورپی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا لیکن یہ اکیلا نہیں  بلکہ اے 72 بھی اس کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔اے 52  کی یورپ میں قیمت کے  بارے میں معلوم نہیں ہو سکا لیکن اسے چین میں 1600 یوان یا 210 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اوپو اے 72 اور اے 52 کے ہارڈ وئیر میں کافی مماثلت ہے۔ دونوں میں 6.5 انچ1080p+ ریزولوشن کی حامل سکرین ہے۔دونوں میں  4 جی بی ریم کے ساتھ سنیپ ڈریگن 665 چپ سیٹ  ہے۔
دونوں کی بیک پر  کواڈ کیمرہ سیٹ اپ  ، سائیڈ پر فنگر پرنٹ ریڈر اور نیچے  3.5 ایم ایم آڈیو جیک ہے۔دونوں کی 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 18Wچارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔
اوپو اے 72 کا کیمرہ سیٹ اپ کچھ بہتر ہے۔ اس میں مین کیمرہ 48 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے جبکہ اے 52 میں  مین  12 میگاپکسل  اور سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔بیک پر باقی تین کیمرے دونوں سمارٹ فونز میں ایک جیسے یعنی 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میکا پکسل میکرو   اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔اے 72 میں بلٹ ان سٹوریج 128 جی بی جبکہ اے 52 میں 64 جی بی ہے۔ دونوں میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے سٹوریج کو بڑھایا جا سکتا ہے۔دونوں میں اینڈروئیڈ 10 بیسڈ کلر او ایس 7.1 انسٹال ہوگا۔

تاریخ اشاعت : منگل 21 اپریل 2020

Share On Whatsapp