Oppo A12 unveiled with 6.22

اوپو نے 6.22 انچ ڈسپلے، ہیلیو پی 35 ایس او سی کے ساتھ اوپو اے 12 متعارف کرا دیا

اوپو نے انڈونیشین مارکیٹ کے لیے ایک انٹری لیول سمارٹ فون  اوپو اے 12 پیش کیا ہے۔ اس فون میں واٹر ڈراپ نوچ ڈسپلے، ہیلیو پی 35 ایس او سی اور بیک پر ڈوئل کیمرہ ہے۔اس فون میں 4230 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں کپیسٹیو فنگرپرنٹ سکینر ہے۔
اوپو اے 12 میں 6.22 انچ  کا ایل سی ڈی پینل ہے، جس کی ریزولوشن ایچ ڈی پلس (720 x 1520 پکسل) ہے۔ڈسپلے کے واٹر ڈراپ نوچ کٹ آؤٹ میں اس کا 5 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔اس ڈسپلے کی ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے جس پر گوریلا گلاس 3 پروٹیکشن ہے۔

اس فون کے بیک پر  ایل ا ی ڈی فلیش کے ساتھ ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے، جس میں پرائمری شوٹر 13 میگا پکسل اور ڈیپتھ سنسر 2 میگا پکسل ہے۔دونوں کیمروں کے نیچے ہی  فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔
اس فون میں ہیلیو پی 35  چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 32 جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔اس فون میں 4230 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جسے مائیکرو ایو ایس بی کنکٹر سے چارج کیا جا سکتا ہے۔اس فون میں اینڈروئیڈ 9 پائی بیسڈ کلر او ایس 6.1.2 انسٹال ہے۔

نیلے اور سیاہ رنگوں میں پیش کیے گئے اس فون کے   4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 24 لاکھ 99 ہزار انڈنیشی روپیا یا 160 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 اپریل 2020

Share On Whatsapp