WhatsApp is working on allowing more than 4 people on a group video or audio call

وٹس ایپ پر اب چار سے زیادہ افراد ویڈیو یا آڈیو کال کر سکیں گے

کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ایسے میں لوگ وقت گزارنے کے لیے اپنے پیاروں سے ویڈیو یا آڈیو کالز بھی کرتے ہیں۔اسی وجہ سے بہت سی ایپس آڈیو یا ویڈیو کال  میں شرکا کی تعداد بڑھانے پر کام کر رہی ہیں۔ گوگل ڈاوؤ تو پہلے ہی کال کے شرکا کی تعداد 50 فیصد بڑھا چکی ہے۔ اب فیس بک کی ملکیتی وٹس ایپ  بھی ایسا ہی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
وٹس ایپ بیٹا ورژن کے کوڈ کے جائزے سے پتا چلتا ہے کہ   کمپنی آڈیو یا ویڈیو کالز کے شرکا کی تعداد کو مستقبل قریب میں بڑھانے والی ہے۔

اس وقت  وٹس ایپ 4 افراد کو ایک ساتھ آڈیو یا ویڈیو کال کرنے کی سہولت دے رہا ہے جبکہ مقابلے کی دوسری ایپس اس سے کہیں زیادہ شرکا کی  آڈیو یا ویڈیو کانفرنس کی اجازت دیتی ہیں۔
ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وٹس ایپ میں آڈیو  یا ویڈیو کال کے شرکا کی  تعداد بڑھائے جانے کے بعد کتنی ہوگی۔ امید ہے کہ وٹس ایپ اس تعداد کو 4 سے 6 کرنے کی بجائے اس سے کہیں زیادہ بڑھائے گا۔ جو بھی ہے جلد ہی اس کے بارے میں مزید خبریں سامنے آ جائیں گی۔

تاریخ اشاعت : اتوار 19 اپریل 2020

Share On Whatsapp