50 میگا پکسل مین اور پیری سکوپ کیمروں کے ساتھ آنر 30 پرو پلس پیش کر دیا گیا
آنر نے آنر 30 اور آنر 30 پرو (تفصیلات اس صفحے پر) کے آنر 30 پرو پلس بھی پیش کر دیا ہے۔ اس فون میں سونی کے 1/1.28” IMX700 سنسر کے ساتھ 50 میگا پکسل کا مین کیمرہ اور 5 گنا آپٹیکل زوم سے 50 گنا ہائیبرڈ زوم کے ساتھ 8 میگاپکسل کا پیری سکوپ ٹیلی فوٹو شوٹر ہے۔ فون میں 17 ایم ایم کے مساوی لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل الٹراوائیڈ کیمرہ ہے جو میکروکیمرے کا بھی کام دیتا ہے۔ پرو پلس کا کیمرہ AI RAW فوٹوز کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔لانگ ایکسپوژر کے دوران یہ کئی RAW شوٹ کرتا ہے اور انہیں ایک RAW امیج بنا دیتا ہے۔ ویڈیو شوٹنگ کے معاملے میں یہ فون 60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ اس فون کے فرنٹ پنچ ہولز میں 32 میگا پکسل کا مین اور 8 میگا پکسل کے سیلفی کیمرے ہیں۔
اس فون کا ڈسپلے180 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ، انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ سکینر اور خمدار سائیڈوں کے ساتھ 90 ہرٹز 6.57 انچ ایمولیڈ ہے۔ آنر 30 پرو پلس میں Kirin 990 5G SOC ہے۔ اس میں 8 جی بی یا 12 جی بی ریم اور 256 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
اس فون کی 4000 ایم اےا یچ کی بیٹری کو 40W وائرڈ اور 27Wوائرلیس چارجنگ پر چارج کیاجا سکتا ہے۔یہ فون سیاہ، سبز اور سلور رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس فون کے 8 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 4999 یوان اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 5499 یوان ہے۔ اس فون کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 21 اپریل سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 15 اپریل 2020