Apple's new iPhone SE is a $399 iPhone 8 with the latest chipset and a better camera

ایپل کا نیا آئی فون ایس ای نئے چپ سیٹ اور بہتر کیمرے کے ساتھ آئی فون 8 کا اپ گریڈد ورژن ہے

ایپل نے نیا آئی فون ایس ای پیش کر دیا ہے۔ کووڈ-19 عالمی وبا کے باعث  اس فون کی لانچنگ کے لیے کسی بڑی تقریب  کا انعقاد نہیں کیا گیا۔ اسے بس ایک پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
آئی فون ایس ای کو آپ چاہے کچھ بھی سمجھتے رہیں لیکن بظاہر یہ بہتر چپ سیٹ اور اچھے کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ   آئی فون 8 کا بہتر ورژن ہے۔ اس میں ایک اور نیا پن فون کے رنگوں کا بھی شامل کیا  جا سکتا ہے۔
نئے آئی فون  ایس ای میں ٹرو نون (True Tone) کے ساتھ آئی فون 8 کا 4.7 انچ  کا ”ریٹینا ایچ ڈی“ ڈسپلے ہے۔
یہ ڈسپلے ڈولبی ویژن اور ایچ ڈی آر 10 پلے بیک کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کے گرد بڑے بیزل اور نیچے سفائر کرسٹل  سے ڈھکا کپیسٹیو ٹچ آئی فنگر پرنٹ سنسر ہے۔
[short][show_art_pic 363990][/short]
اس فون میں اے 13 ایس او سی ہے، جسے آئی فون 11، 11 پرو اور 11 پرو میکس میں بھی شامل کیا گیا تھا۔اس فون کی بیک پر 12 MP f/1.8 کا سنگل کیمرہ ہے جو نئی چپ کی بدولت بہتر سمارٹ ایچ ڈی آر فوٹو گرافی کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون میں پورٹریٹ شوٹس کے لیے سیکنڈری کیمرہ لگانے کی بجائے اس میں نیا مونوکولر ڈیپتھ سنسگ نصب کیا گیا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی ڈیپتھ اور چہروں کی شناخت کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتی ہے۔ اس کیمرے میں سینیمیٹک ویڈیو سٹیبلائزیشن کا فیچر بھی ہے۔ اس سے آپ سٹیریو آڈیو کے ساتھ 60fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔ اس فون کا فرنٹ کیمرہ 7 میگا پکسل کا ہے اوراس میں پورٹریٹ موڈ ایفیکٹس بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ یہ فون آئی فون 8 ہی ہے۔ حتیٰ کہ اس کے باکس میں آئی فون 8 کی طرح ہی 5W چارجر شامل کیا گیا ہے۔ تاہم نیا آئی فون ایس ای 18W چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے لیکن اس سے فائدہ اٹھانے کے لیے آپ کو نیا چارجر خریدنا پڑے گا۔
18W چارجر سے اس فون کو 30 منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون فاسٹ وائرلیس چارجنگ، وائی فائی 6، ایل ٹی ای – اے اور ڈوئل سم (بشمول ای سم) کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
اس فون میں تھری ڈی ٹچ ٹیکنالوجی کو Haptic Touch سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔
[short][show_art_pic 363991][/short]
واٹر اور ڈسٹ پروف کےلیے یہ فون آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے۔اس کا مطلب ہے کہ یہ فون 1 میٹر تک گہرے پانی میں 30 منٹ تک سلامت رہ سکتا ہے (نوٹ: کمپنی کی اس بات کا یہ مطلب بھی نہیں کہ صارفین اپنے فون کو گلاس میں ڈال کر اس کا تجربہ شروع کردیں)۔
یہ فون سیاہ، سفید اور سرخ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے پری آرڈر جمعہ 17 اپریل سے شروع ہونگے جبکہ اس کی فراہمی کا آغاز 24 اپریل سے ہوگا۔
امریکا میں اس کے 64 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 399 ڈالر ہے۔ 128 جی بی سٹوریج ورژن کے لیے آپ کو 449 ڈالر اور 256 جی بی ورژن کے لیے 549 ڈالر ادا کرنے ہونگے۔
ایپل کی ٹریڈ اِن سہولت کے ساتھ اس فون کو 229 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔ قسطوں میں یہ فون 9.54 ڈالر ماہانہ میں بھی لیا جا سکتا ہے۔

[short][show_tech_video 429][/short]


تاریخ اشاعت : بدھ 15 اپریل 2020

Share On Whatsapp