Codematics Launched the First-ever COVID-19 Map Pakistan that Tracks Corona Spreading

اس سیلف رپورٹنگ ویب سائٹ سے پاکستان میں کورونا اور دوسری بیماریوں کے پھیلاؤ کو ٹریک کیا جا سکتا ہے

کورونا وائرس کے کیسز  پورے پاکستان میں بھی بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ اس صورتحال میں مختلف کمپنیاں اور تحقیقی ادارے بھی رضاکارانہ طور پر اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی اپنی کاوشوں میں مصروف ہیں تا کہ وہ کوئی ایسا پلیٹ فارم بنائیں جو حکومت پاکستان کی کرونا وائرس پر قابو پانے میں مدد کر سکے۔  اسی موقع پر اب تک جو جدید ترین پیش رفت سامنے آئی ہے وہ Covid-19 Map پاکستان ہے۔ یہ پلیٹ فارم ایک پاکستانی آئی ٹی کمپنی کوڈمیٹکس(Codematics) نے بنایا ہے۔
یہ پلیٹ فارم ان علاقوں کی نشاندہی کرے گا جہاں کورونا وائرس کرونا وائرس کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہے اور حکومت پاکستان کے لیے بر وقت ، مناسب اور مؤثر اقدامات اٹھانے کے لیے نہایت کارآمد ثابت ہو سکتا ہے۔
کووڈ-19 میپ پاکستان  ایک سیلف رپورٹنگ ویب سائٹ ہے جہاں کوئی بھی شخص بغیر  شناخت ظاہر کیے اپنی صحت کے بارے میں بتا سکتا ہے۔ یہ ویب سائٹ ان تمام لوگوں کا ڈیٹا جو  اپنی صحت کے بارے میں رپورٹ جمع کراتے ہیں پاکستان کے نقشے پر رنگین ڈاٹ کی شکل میں دکھاتی ہے۔
  جتنے زیادہ لوگ اپنی صحت کے بارے میں رپورٹ کریں گے اتنے ہی  ڈاٹس آپ کو نقشے پر نظر آئیں گے۔  یہ مختلف رنگ کے ڈاٹ صحت مند ، بیمار ، کووڈ-19 علامات ، کووڈ-19 تصدیق مریض اور کووڈ-19 صحتیاب کی علامات کو ظاہر کرتے ہیں۔  اور نقشے پر کسی بھی علاقے ، شہر یا  جگہ پر کلک کر کے وہاں کے لوگوں کی صحت کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔
 یہ ایک بہترین قدم ہے کیونکہ ہمارا مقابلہ ایک ایسے دشمن سے ہے جو بغیر دکھائی دیے پوری دنیا میں تباہی مچا رہاہے ۔ اور نہ ہی ہمارے پاس ا تنے ذرائع ہیں کہ ہر بندے کا ٹیسٹ کیا جا سکے۔  لیکن ٹیکنالوجی کے اس دور میں یہ پلیٹ فارم  کورونا وائرس کا سراغ لگانے اور حکومت پاکستان کو بروقت اوراہم فیصلے کرنے میں نہایت مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اس ویب سائٹ کو وزٹ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 اپریل 2020

Share On Whatsapp