OnePlus 8 unveiled with 48MP camera and SD865, 8 Pro gets bigger sensor, 120Hz screen

48 میگا پکسل کیمرے اور ایس ڈی 865 کے ساتھ ون پلس 8 اور ون پلس 8 پرو متعارف کرا دئیے گئے

ون پلس نے  ون پلس 8 اور ون پلس 8 پرو پیش کر دیا ہے۔ون پلس نے  وعدہ کیا تھا کہ  اُن کا اگلا فون 1000 ڈالر سے کم قیمت کا ہوگا۔ ون پلس نے نئے پرو ورژن کو 999 ڈالر میں پیش کر کے یہ وعدہ پورا کر دیا ہے جبکہ اس فون کی دوسری کنفگریشن اس سے 100 ڈالر سستی ہے۔اس کے برعکس ون پلس 8 کی قیمت 700 ڈالر سے شروع ہوگی ہے۔
یہ دونوں  نئے ماڈل 29 اپریل سے ون پلس کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے پیش کر دئیے جائیں گے۔ امریکا میں انہیں ایمزون اور دوسرے بڑے کیرئیرز پر بھی فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


ون پلس 8 پرو
ون پلس  8 پرو میں 6.78 انچ فلوئیڈ  (Fluid)ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔اس برانڈ میں یہ اب تک کا سب سے بڑا  اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ پہلا ڈسپلے ہے۔یہHDR10+ سپورٹ کے ساتھ  10-bit پینل ہے۔ اس میں شامل HDR Boost پرانے 8-bit کانٹنٹ کو بڑھاتا ہے۔   اس میں شامل MEMC فیچر 24fps ویڈیو کو 120fpsمیں تبدیل کر سکتا ہے۔اس بڑی تبدیلی کےلیےون پلس نے اپنے سافٹ وئیر کو بھی اس کے مطابق آپٹمائز کیا ہے۔
پچھلے پروماڈل کے برعکس اس فون میں  پاپ اپ کیمرے کی بجائے سادہ پنچ ہول کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ون پلس 8 پرو کمپنی کا پہلا فون ہے جو آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔
[short][show_art_pic 363805][/short]
کئی سالوں سے ون پلس کہہ رہا تھا کہ وائرس چارجنگ ٹیکنالوجی ابھی متعارف کرائے جانے کے لیے تیار نہیں تاہم اب کمپنی Warp Carge 30 Wireless کو پیش کر دیا ہے جو ون پلس 8 پرو کو 30W پر چارج کر سکتی ہے۔ یہ صرف 30 منٹ میں فون کو 50 فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔
اس کے علاوہ یہ ریورس چارجنگ کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔فون کی وائر چارجنگ 30W Warp Charge 30T بھی کافی تیز رفتار ہے۔یہ فون کو 23 منٹ میں 0 سے 50 فیصد تک چارج کر سکتی ہے۔اس فون میں پچھلے ورژن کے مقابلے میں 4000 ایم اے ایچ کی بجائے 4510 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
[short][show_art_pic 363806][/short]
اس فون میں 48 میگا پکسل کے2 کیمرے، 1 ٹیلی فوٹو اور 1 اسسٹنٹ ماڈیول ہے۔اس فون کے مین کیمرے میں 1.12µm پکسل سائزاور2.24µm پکسل بننگ کے ساتھ  1/1.4" انچ سونی  آئی ایم ایکس 689 سنسر ہے۔
اس میں تمام پکسلز کے لیے اومنی ڈائریکشنل آٹو فوکس فیچر ہے۔
اس فون  کے نئے فیچر Single Shot 3-HDR سے  60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔یہ ایک بار میں تین ایکسپوژر لے سکتا ہے اور ڈائنامک رینج کو بہت زیادہ بڑھا سکتا ہے۔یہ کیمرہ آپٹیکل اور الیکٹرونک امیج سٹیبلائزیشن کا مکس استعمال کر سکتا ہے۔
اس فون کا دوسرا 48 میگا پکسل کیمرہ  120 ڈگری وائیڈ اینگل  لینز ہے۔اس فون کا تیسرا کیمرہ 8 میگا پکسل ٹیلی فوٹو  ماڈیول ہے۔
1.0µm  پکسل سائز کے سنسر کا اپرچر f/2.4ہے اور یہ او آئی ایس کو سپورٹ کرتا ہے۔فون کا چوتھا ماڈیول ایک بالکل نیا کلر فلٹر کیمرہ ہے جو بہت سے کلر ایفیکٹس کی رینڈرنگ میں مدد دیتا ہے۔
ون پلس پرو 8 میں سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ ہے۔ اس میں ایل پی ڈی ڈی آر 5  ریم شامل ہونے سے اس کی کارکردگی 30 فیصد بڑھ گئی ہے اور یہ ون پلس 7  کے مقابلے میں 20 فیصد کم پاور استعمال کرتا ہے۔اس فون میں یو ایف ایس 3.0 ٹائپ کی سٹوریج ہے۔

فائیو جی کی سپورٹ کے حامل  اس فون میں وائی فائی 6  ہے جس کی سپیڈ  9.6Gbps ہے۔ یہ mmWave کنکشن پر 7.5جی بی پی ایس کے فائیو جی موڈیم سے تیز رفتار ہے۔
ون پلس 8 پرو کے 8 جی بی / 128 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 899 ڈالر / 799 پاؤنڈ  اور 12 جی بی / 256 جی بی ماڈل کی قیمت 999 ڈالر یا 899 پاؤنڈ ہے۔یہ الٹرا میرین بلیو، گلاشیل گرین اور اونکس بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

ون پلس 8
ون پلس 8 میں 6.55 انچ  کی سکرین ہے، جس کی ریزولوشن 1080p+ اور ریفریش ریٹ 90 ہرٹز ہے۔
یہ ون پلس کے 7 ٹی جیسا پینل نہیں ہے۔ یہ کچھ خمدار ہے اور اس میں سیلفی  کیمرہ کے لیے نوچ کی بجائے پنچ ہول ہے۔ یہ سکرین HDR10+ کو سپورٹ کرتی ہے ۔
اس فون کے 48 میگا پکسل مین کیمرے میں پرانا آئی ایم ایس 586 سنسر ہے یعنی اس میں اومنی ڈائریکشنل آٹو فوکس نہیں ہے۔
اس کے پکسل کا سائز بھی کافی چھوٹا یعنی  0.8µm ہے۔ یہ پکسل بننگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے اور اس میں او آئی ایس + ای آئی ایس کی مکس سپورٹ ہے۔
اس فون کا دوسرا کیمرہ 16 میگا پکسل  وائیڈ اینگل (116 ڈگری) ہے۔
فون میں 2 میگا پکسل کا میکرو کیمرہ بھی ہے۔ اس میں ٹیلی فوٹو کیمرہ نہیں ہے بلکہ 48 میگا پکسل کا سنسر کراپ کے ذریعے دوگنا زوم فراہم کرتا ہے۔
اس فون میں 4300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جو 7 ٹی سے 13 فیصد زیادہ گنجائش فراہم کرتی ہے۔ یہ  یو ایس بی-سی پر Warp Charge 30T کو سپورٹ کرتی ہے۔یہ 22 منٹ میں 50 فیصد تک چارج ہو سکتا ہے۔ا س فون میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ نہیں ہے۔
[short][show_art_pic 363807][/short]
پرو ماڈل کی طرح اس فون میں بھی سنیپ ڈریگن 865 چپ سیٹ ہے۔
اسے بھی 8 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج اور 12 جی بی ریم / 256 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اس فون میں پچھلے فون کے مقابلے میں تھوڑی سست ایل پی ڈی ڈی آر 4 ایکس ریم ہے۔
اس فون میں فائیو جی اور وائی فائی 6 کی سپورٹ ہے۔ ویریزن نے اس فون کا ایک سپیشل ورژن پیش کیا ہے، جس میں تیز رفتار mmWave ہے۔
فون کے دونوں ماڈلز میں انڈر ڈسپلے فنگرپرنٹ ریڈر ہے۔ دونوں سٹیریو سپیکرز کے ساتھ ڈولبی آٹموس کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ون پلس 8 کے بنیادی ماڈل کی قیمت 700 ڈالر یا 599 پاؤنڈ اور اپ گریڈڈ سٹوریج ماڈل کی قیمت 800 ڈالر / 699 پاؤنڈ ہوگی۔
یہ فون انٹرسٹیلر گلو، گلاشیل گرین اور اونکس بلیک رنگوں میں پیش کیا جائے گا۔ ویریزن کے لیے خصوصی پولر سلور رنگ بھی پیش کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 اپریل 2020

Share On Whatsapp