Microsoft Edge becomes the second most popular desktop web browser

مائیکروسافٹ دوسرا مقبول ترین ڈیسک ٹاپ ویب براؤزر بن گیا

مائیکروسافٹ کا کرومیم بیسڈ ایچ براؤزر مختصر مدت میں ہی سب سے زیادہ مقبول دوسرا بڑا ویب براؤزر بن گیا ہے۔
نیٹ مارکیٹ شیئر کے مطابق مارچ میں اس براؤزر کا مارکیٹ شیئر 7.6 فیصد تھا جبکہ فائرفاکس کا مارکیٹ شیئر 7.2 فیصد رہا۔ سب سے مقبول ویب براؤزر اب بھی کروم ہے، جس کا مارکیٹ شیئر 68.5 فیصد تھا۔ ایچ براؤزر اگرچہ ابھی کروم سے بہت پیچھے ہے لیکن یہ بھی دیکھنا چاہیے کہ ایچ براؤزر کی عمر تین ماہ سے بھی زیادہ نہیں ہے۔
ایچ براؤزر چونکہ مائیکروسافٹ کا ڈیفالٹ براؤزر بھی ہے، اس وجہ سے بھی اس کا مارکیٹ شیئر کچھ زیادہ ہوا ہے۔ اس کی مقبولیت کی ایک وجہ اس کا کرومیم بیسڈ ہونا بھی ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 12 اپریل 2020

Share On Whatsapp