LG Style3 unveiled in Japan: a mid-ranger with S845 chipset, 6.1

ایل جی نے مڈ رینج سمارٹ فون ایل جی سٹائل 3 کو جاپان میں متعارف کرا دیا

ایل جی نے جاپان کے ڈو کو مو موبائل کیرئیر کے لیے  نیا مڈ رینج سمارٹ فون سٹائل 3 لانچ کیا ہے۔یاد رہے کہ یہ فون سٹائلو سیریز سے مختلف ہے، اس میں سٹائلس بھی نہیں ہے۔اس فون کو جون کے مہینے میں 38000 ین یا 350 ڈالر یا 320 یورو میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہے، جو بے شک دو نسل پرانا  چپ سیٹ ہے لیکن ابھی بھی فلیگ شپ سمجھا جاتا ہے۔ اس  فون میں 4 جی بی ریم  اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
سٹوریج کو  مائیکرو ایس ڈ ی کارڈ سے 512 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
ایل جی سٹائل 3 میں 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1440p+ ہے۔اس فون کی بیک پر 48 میگا پکسل کا مین کیمرہ  اور پورٹریٹ  کے لیے 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے جبکہ فرنٹ پر سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔اس فون میں فنگر پرنٹ ریڈر کو انڈر ڈسپلے کی بجائے بیک پر نصب کیا گیا ہے۔
اس فون میں 3500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے،تاہم  اس کے فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرنے کا نہ کرنے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا۔  واٹر پروف کے لیے یہ فون آئی پی 68 اور آئی پی ایکس 5 سرٹیفائیڈ ہے۔ آئی پی ایکس 5  ریٹنگ پانی کی پھواروں سے بچاؤ  کے لیے ہے۔ایل جی نے یہ فون ابھی صرف جاپان کے  لیے پیش کیا ہے۔ اس کی دوسرے ممالک میں دستیابی کے بارے میں معلومات سامنے نہیں آئی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 اپریل 2020

Share On Whatsapp