Facebook adds “Quiet Mode” so you can take a break from notifications

فیس بک نے کچھ دیر تک نوٹی فیکیشنز سے جان چھڑانے کے لیے Quiet موڈ پیش کر دیا

فیس بک کو معلوم ہے کہ کچھ دیر کے لیے سوشل میڈیا سے دور رہ کر خاندان کے ساتھ وقت گزارنا نہ صرف پروڈکٹیویٹی بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی اہم ہے۔اسی وجہ سے فیس بک نے ایپ میں Quiet Mode ٹائمر پیش کیا ہے تاکہ آپ فیس بک پر گزارے گئے وقت کو کم کر سکیں۔اس موڈ کو فعال کرنے سے فیس بک آپ کےمتعین کردہ وقت تک آپ کو نوٹی فیکیشن  نہیں دکھائے گا۔
اس موڈ کے دوران جب بھی آپ ایپلی کیشن کو اوپن کرنے کی کوشش کریں گے تو آپ کو بتایا جائے گا کہ آپ ابھی تک Quiet Modeمیں ہیں، اس کے ساتھ ہی سیٹنگز کے لیے ایک شارٹ کٹ ہوگا۔
فی الحال یہ فیچر اینڈروئیڈ ڈیوائسز میں نظر نہیں آیا لیکن یہ آئی او ایس ڈیوائسز میں دستیاب ہے۔
فیس بک ہی نہیں،دوسری بہت سی ایپلی کیشنز بھی صارفین   کی سوشل میڈیا پر کم وقت گزارنے پر حوصلہ افزائی کر رہی ہیں۔ نیٹ فلیکس، ٹِک ٹاک اور یوٹیوب نے لاک ڈاؤن کے ان دنوں میں انٹرنیٹ ٹریفک بڑھنے پر اپنی ویڈیو کوالٹی کم کر دی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 اپریل 2020

Share On Whatsapp