WhatsApp finally launches dark mode, but only in beta

وٹس ایپ نے بیٹا ورژن میں ڈارک موڈ شامل کر دیا

مقبول عام ایپلی کیشنز میں وٹس ایپ  اُن چند ایپس میں شامل ہے، جن میں ابھی تک ڈارک موڈ شامل نہیں کیا گیا ۔ یہ  اب بدلنے والا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق  وٹس ایپ کے بیٹا ورژن میں  ڈارک موڈ شامل کر دیا گیا ہے۔
 ڈارک موڈ فعال کرنے سے  ایپ کا پس منظر سیاہ اور فونٹ کا رنگ سفید ہوتا ہے۔ اس فیچر کو Settings پھر Chats اور Themeسے فعال کیا جا سکتا ہے۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے لیے آپ کے فون میں وٹس ایپ فار بیٹا ورژن 2.20.13 ہونا چاہیے۔ یہ ورژن صرف اس وقت ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے جب آپ نے بیٹا ٹیسٹر کے لیے سائن اپ کیا ہوا ہو۔یہ فیچر جلد ہی تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 23 جنوری 2020

Share On Whatsapp