Google tests new share sheet for Chrome with screenshot editor and QR code generator

گوگل کروم میں سکرین شاٹ ایڈیٹر اور کیو آر کوڈ جنریٹر کے ساتھ شیئر شیٹ کے تجربات کر رہا ہے

کچھ ایپ ڈویلپر  نے  اپنی ایپس کے لیے الگ سے شیئر شیٹ ڈویلپ  کی ہے لیکن گوگل اب خود سے ہی یوٹیوب، میپس، نیوز اور فوٹوز کی طرح  شیئر شیٹ پر کام  کر رہا ہے۔گوگل اپنے براؤزر کروم میں  اسی طرح کا فیچر متعارف کرا  رہا ہے۔اس شیئر شیٹ میں آئیکون کی دو قطاریں ہوگی۔ سب سے  اوپر کاپی لنک، سکرین شاٹ ایڈیٹر اور کیو آر جنریٹر کے بٹن ہونگے اس کے نیچے شیئر ٹو ویب سائٹس کے آئیکون کی فہرست ہوگی۔
اگر آپ اس فیچر کو ابھی سے استعمال کرنا چاہتے ہیں تو  آپ کو کروم کینری استعمال کرنا پڑے گا۔
کروم کینری اصل میں کروم کا غیر مستحکم ورژن ہوتا ہے، جس میں  آنے والے فیچرز کے تجربات کیے جاتے ہیں۔ کروم کینری انسٹال کرنے کے بعد ایڈریس بار میں Chrome://flags لکھیں اور  #chrome-sharing-hub پر جا کر اسے فعال کر دیں۔ اس کے بعد #chrome-share-screenshot تلاش کر کے اسے بھی فعال کر دیں۔ اس کے بعد آپ شیئر شیٹ کے فیچر کو ا ستعمال کر سکیں گے۔ شیئر شیٹ کی اوپری قطار کے بہت سے فنکشن ابھی فعال نہیں ہوئے ہیں۔ سکرین شاٹ ایڈیٹر کا فیچر بھی بعد میں فعال کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : پیر 20 جنوری 2020

Share On Whatsapp