Huawei sells 6.9 million 5G devices in 2019

ہواوے نے 2019 میں6.9 ملین فائیو جی ڈیوائسز فروخت کیں

ہواوے اور سام سنگ ایک بار پھر مارکیٹ میں پہلے نمبر کی دوڑ میں شامل ہو چکے ہیں لیکن اس بار یہ دوڑ فائیو جی  کی مارکیٹ میں ہو رہی ہے۔اس ماہ کے شروع میں سام سنگ نے اعلان کیا تھا کہ  کمپنی نے اگلی نسل کی کنکٹیویٹی کی حامل 6.7 ملین ڈیوائسز فروخت کیں۔ اب ہواوے نے اپنی پریس ریلیز میں بتایا کہ  انہوں نے 2019 میں 6.9 ملین فائیو جی ڈیوائسز فروخت کی ہیں۔
اس وقت ہواوے  اپنے برانڈ کے تحت 6  فائیو جی ڈیوائسز پیش کر چکا ہے۔
ان ڈیوائسز میں  میٹ 20 ایکس فائیو جی، میٹ 30 فائیو جی، میٹ 30 پرو فائیو جی، میٹ 30 آر ایس پورشے ڈیزائن ، نووا 6 فائیو جی اور فولڈ ایبل میٹ ایکس شامل ہیں۔ ہواوے نے اپنے ذیلی برانڈ آنر کے تحت بھی دو فائیو جی ، وی 30 اور وی 30 پرو ، ڈیوائسز پیش کی ہیں۔چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ویبو کی پوسٹ کے مطابق جے ڈی ڈاٹ کام اور ٹی مال پر  اپنی قیمت کی کیٹیگری میں یہ سب سے زیادہ فروخت ہونے  والی ڈیوائسز بھی ہیں۔ہواوے کی تمام فروخت مقامی چینی مارکیٹ تک محدود رہی، جہاں اس کا کوئی حریف نہیں،  جبکہ سام سنگ اپنی مصنوعات امریکا میں بھی فروخت کر رہا ہے۔دنیا کے چند دیگر ممالک جیسے متحدہ عرب امارات میں بھی چینی  فائیو جی ڈیوائسز فروخت ہوتی ہیں لیکن اُنکی  تعداد ابھی کچھ زیادہ نہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 17 جنوری 2020

Share On Whatsapp