This machine keeps transplant livers alive for a week

یہ مشین عطیہ کیے ہوئے جگر کو ایک دن کی بجائے ایک ہفتے تک محفوظ رکھ سکتی ہے

اس وقت دستیاب ٹیکنالوجی سے  عطیہ کیے ہوئے انسانی جگر کو  صرف 24  گھنٹے یا اس سے کچھ دیر زیادہ   زندہ رکھا جا سکتا ہے۔اگر جگر زخمی یا بیمار ہو تو اسے  ٹرانسپلانٹ کے لیے موضوع نہیں سمجھا جاتا ہے۔یہ سب کچھ اب بدلنے والا ہے۔
لیور 4 لائف ، ویس انسٹی ٹیوٹ کا ایک پراجیکٹ ہے۔ لیور 4 لائف نے ایک لیور پرفیوژن مشین بنائی ہے۔ یہ مشین زخمی انسانی جگر کو ایک ہفتے تک محفوظ رکھ سکتی اور متاثرہ جگر کو درست بھی کر سکتی ہے۔

نیچر بائیو ٹیکنالوجی میں شائع ہونے  والی ایک تحقیق میں  یونیورسٹی ہوسپیٹل زیورچ، ای ٹی ایچ زیورچ اور یونیورسٹی آف زیورچ کے محققین نے بتایا کہ  پرفیوژن مشین  انسانی جسم کے اہم افعال کی نقل کرکے جگر کو زندہ رکھتی ہے۔ یہ ڈیوائس  گلوکوز کی سطح کو کنٹرول کرنے کے لیے انسولین اور گلوکاگون بھی انجیکٹ کرتی ہے۔ اس مشین میں  گردے کی بجائے ڈائلاسسز ممبرین فضول مادوں کو خارج کرنے کاکام کرتا ہے۔
مشین میں ایک آکسیجنریٹر پھیپھڑوں کا کام کرتا ہے۔ اسی طرح ایک پمپ دل کا کام کرتاہے۔ یہ مشین جگر کو مسلسل متحرک رکھتی ہے۔
محققین نے اس مشین پر پہلے سور کے جگر پر تجربات کیے۔ اس کے بعد انہوں نے یورپ کے ہسپتالوں سے 10 ایسے جگر حاصل کیے  جنہیں ٹرانسپلانٹ نہیں کیا جا سکتا تھا۔ اس مشین کے ذریعے 10 میں سے 6 جگر  تندرست ہو کر پورا کام کرنے لگے اور ایک ہفتے تک محفوظ رہے۔جگر محفوظ کرنے کا یہ طریقہ موجودہ طریقوں سے بہت زیادہ بہتر ہے۔
موجودہ طریقے میں جگر کو ٹھنڈا کر کے میٹابولک فنکشن کو کم کیا جاتا ہے۔ماہرین نے جو 6 جگر درست کیے تھے، ان میں زخم اور سوزش کے نشان بھی ہو گئے۔ زخم اور سوزش کے یہ نشان موجودہ طریقے سے جگر کومحفوظ کرنے کے دوران ہوجاتے ہیں۔
اس  مشین کو انسانوں کے لیے استعمال کرنے سے پہلے اس پر  مزید کام کرنے کی ضرورت ہے لیکن اس مشین کی مدد سے پہلے سے زیادہ جگر ٹرانسپلانٹ کے لیے دستیاب ہونگے۔اس سے جگر کے مرض اور کئی طرح کے سرطان  میں مبتلا بہت سے لوگوں کی زندگی بچانے میں مدد ملے گی۔

جگر ایک ایسا عضو ہے جو خود کو دوبارہ بنا سکتا ہے۔ مستقبل میں اس مشین کی مدد سے متاثرہ مریض کے جگر کا ایک ٹکڑا لے کر مشین میں لگایا جائے گا۔ جب یہ خود کو دوبارہ مکمل جگر بنا لے گا تو اسے دوبارہ سے مریض کے جسم میں متاثرہ جگر کی جگہ  ٹرانسپلانٹ کر دیا جائے گا۔اسی طرح صحت مند انسان کےجگر کا ٹکڑا عطیہ لے کر اسے بھی مشین کی مدد سے مکمل کیا جا سکے گا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 17 جنوری 2020

Share On Whatsapp