Microsoft's new Edge browser based on Chromium is now ready to download

مائیکروسافٹ کا نیا ایج کرومیم بیسڈ براؤزر ڈاؤن لوڈ کے لیے تیار

مائیکروسافٹ کا کرومیم بیسڈ ویب براؤزر ایج اب   ونڈوز اور میک کے لیے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ کرومیم بیسڈ  اوپن سورس  پراجیکٹ  پر بنا نیا ایج براؤزر ، اپنی بنیاد میں  گوگل کروم  کے  جیسا ہے۔ مائیکرو سافٹ  نے نئے ایج براؤزر  کا اعلان  دسمبر 2018   میں کیا  تھا۔ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ  وہ اپنے براؤزر انجن کو   کرومیم کوڈ بیس پر منتقل کرے گا۔
اگر آپ ونڈوز 10 استعمال کر رہے ہیں تو   نیا ایج آپ کے پاس اپ ڈیٹ کی صورت میں خود ہی  آ جائے گا۔

نیا ایج آپ کی تمام ڈیوائسز میں پاس ورڈ ، فیورٹیز اور سیٹنگ کو یکساں فراہم کرے گا۔ اس میں بنگ آپ کو سرچنگ پر انعام دے گا۔ نئے ایج میں کلیکشنز کا فیچر بھی ہے۔ اس میں انٹرنیٹ ایکسپلورر موڈ بھی شامل کیا گیا ہے۔ یہ موڈ ایسی  قدیم ویب سائٹس کے لیے ہے، جو انٹرنیٹ ایکسپلورر  پر ہی ٹھیک چلتی ہیں۔
ونڈوز اور میک کے لیے نئے ایج کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 16 جنوری 2020

Share On Whatsapp