Google Phone app could soon offer call recording option

گوگل فون ایپ میں کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا جا سکتا ہے

نئی اے پی کے فائل کےتجزیے سےمعلوم ہوا ہے کہ  گوگل کی اپنی فون ڈائلر ایپ میں جلد ہی بِلٹ اِن  کال ریکارڈنگ کا فیچر پیش کیا جا سکتا ہے۔یہ دریافت پکسل فون کے لیے فون ایپ کے تازہ ترین ورژن کے کوڈ کے تجزیے سے معلوم ہوئی ہے۔ریکارڈنگ کے لیے گوگل  کال کے انٹرفیس میں نیا آئیکون، لے آوٹ ، کال بٹن اور دوسرے ریسورسز   بھی پیش کرے گا۔
ماضی میں اینڈروئیڈ 6 مارش میلو تک   کال ریکارڈنگ کا فیچر  سٹاک گوگل فون ایپ میں شامل رہا ہے۔ اس کے بعد بھی یہ فیچر شامل رہا ہے لیکن اس کے لیے کافی محنت کرنا پڑتی تھی۔ اینڈروئیڈ 9 میں اسے بالکل  ختم کر دیا گیا تھا۔
بہت سی فون ساز کمپنیاں جیسے شومی  اپنے فون میں  کال ریکارڈنگ کا فیچر  شامل کرتی ہیں۔ شومی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ ان کی یورپ میں فروخت ہونے والی ڈیوائسز میں  کمپنی کی ایپس کی بجائے گوگل کی فون اور میسجز ایپ شامل کی جائے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 16 جنوری 2020

Share On Whatsapp