Worldwide app downloads increases 9.1% in 2019

دنیا بھر میں 2019 میں 9.1 فیصد زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئیں

ایپ ڈویلپر کے لیے 2019 کا سال کافی فائدہ مند   رہا ہے۔سنسر ٹاؤر  کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پچھلے 12 ماہ میں 2018 کے  مقابلے میں 9.1 فیصد زیادہ ایپس ڈاؤن لوڈ کی گئی۔پچھلے سال  صارفین نے 114.9 ارب ایپس  ، جن میں سے 30.6 ارب ایپ سٹور سے اور 84.3 ارب پلے سٹورسے، ڈاؤن لوڈ کی گئیں۔
وٹس ایپ، فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام  اس سال بھی سرفہرست 5 میں سے 4 ایپس ہیں۔ اس سال اس فہرست میں ٹِک ٹاک کا  اضافہ ہو گیا ہے۔ٹِک ٹاک کی اس فہرست میں آنے کی وجہ بھارت، امریکا اور برازیل  میں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہے۔

سنسر ٹاور کی رپورٹ میں 2019 کی چوتھی سہ ماہی پر کافی  توجہ دی گئی ہے۔ اس عرصے میں کال آف ڈیوٹی گیم 180 ملین بار  ڈاؤن لوڈ ہوئی۔ سینڈ بال دوسرے نمبر پر ڈاؤن لوڈ ہونے والی گیم ہے۔
سنسر ٹاور کےمطابق  ڈزنی پلس  12 نومبر کو لانچ کی گئی  تھی اور چوتھی سہ ماہی میں ایپ سٹور پر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی 9ویں بڑی  ایپ بن گئی۔امریکا میں یہ ایپ 31 ملین بار ڈاؤن لوڈ کی گئی جو ٹِک ٹوک سے زیادہ ہے۔
اس سال ٹِک ٹاک کی آمدن میں بھی 540 فیصد اضافہ ہوا لیکن اس کا زیادہ حصہ چین سے آیا، جہاں ایپ میں خریداری کے آپشن بھی ہیں۔اس ایپ نے دسمبر 2019  میں 40 ملین  ڈالر کمائے۔ سال کے آخری مہینے میں یہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ساتویں  نان گیمنگ ایپ رہی۔

تاریخ اشاعت : منگل 14 جنوری 2020

Share On Whatsapp