Panasonic shows prototype of VR glasses with OLED screens and HDR support

پینا سونک نے ایچ ڈی آر سپورٹ کے ساتھ وی آر گلاسز کا پروٹو ٹائپ پیش کر دیا

پینا سونک نے سی ای ایس کے موقع پر وی آر گلاسز بھی متعارف کرائے ہیں ۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کے  پہلے وی آر گلاسز ہیں جو ایچ ڈی آر کو سپورٹ کرتے ہیں۔
یہ او ایل ای ڈی سکرین کے ساتھ پیش کیا گیا پروٹو ٹائپ ہے۔ پینا سونک کا دعویٰ ہے کہ  وہ مستقبل کی تجارتی فائیو جی ایپلی کیشنز کے لیے اس کی ڈویلپمنٹ جاری رکھیں گے۔کمپنی کا خیال ہے  کہ انہیں   وی آر سپورٹس براڈ کاسٹنگ اور ورچوئل ٹریولنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہونے  کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔کمپنی کا خیال ہے کہ یہ  پروٹو ٹائپ روایتی وی آر گلاسز سے زیادہ بہتر ہے، جو سائز میں بڑے ہوتے ہیں اور انہیں ہیڈسیٹ کے ساتھ منسلک کیا جاتا ہے،  اسی وجہ سے  یہ پہننے والے کے لیے زیادہ  آرام دہ نہیں ہوتے۔ان پروٹو ٹائپ گلاسز کا وزن 150 گرام ہے، جو اوسط وی آر گلاسز سے کافی ہلکا ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 13 جنوری 2020

Share On Whatsapp