Samsung will launch its rugged XCover Pro worldwide

سام سنگ اپنے ایکس کور پرو فون کو ساری دنیا کے صارفین کے لیے لانچ کرے گا

اب آپ کو فن لینڈ جانے کی ضرورت نہیں۔ سام سنگ ایکس کور پرو (XCover Pro) اب جلد ہی ساری دنیا کے صارفین کے لیے  پیش کر دیا جائے گا۔  ایکس کور پرو  مضبوط کیسنگ کے ساتھ پیش کیا گیا سمارٹ فون ہے۔
کچھ ممالک میں اسے انٹرپرائز ایڈیشن کے طور پر فروخت کیا جائے گا، جس کے ساتھ دو سال کی وارنٹی اور چار سالوں کے لیے سیکیورٹی اپ ڈیٹ فراہم کی جائے گی۔سام سنگ اس فون کو امریکا میں 2020 کی پہلی ششماہی میں  499 ڈالر میں ویریزن کی شراکت سے   فروخت کے لیے پیش کرے گا۔
.
اس فون میں مائیکروسافٹ ٹیم کی طرح کی  ایپس کے لیے واکی ٹاکی جیسے وائس چیٹ فیچر پیش کیے گئے ہیں۔اس میں سکرین کو ٹچ کیے بغیر زیادہ اہم کام کرنے کے لیے دو  پروگرام ایبل بٹن بھی ہونگے۔پانی، گرد وغبار اور گرنے پر ٹوٹنے سے محفوظ اس فون میں 4050 ایم اے ایچ کی تبدیل ہونے والی بیٹری ہے۔اس فون کا ڈسپلے 6.3 انچ 1080P ہے۔
فون میں  2ہرٹز  8 کور ایگزینوس 9611 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی سٹوریج ہے۔اس کا فرنٹ کیمرہ 13 میگا پکسل اور ڈوئل بیک کیمرہ 25 میگا پکسل (آٹو فوکسنگ سنسر) اور 8 میگا پکسل (فکسڈ فوکسنگ سنسر) ہے۔

تاریخ اشاعت : اتوار 12 جنوری 2020

Share On Whatsapp