Apple to sell its two-billionth iPhone this year

ایپل اس سال اپنا 2 ارب واں آئی فون فروخت کرے گا

ایپل نے اپنا پہلا آئی فون 13 سال پہلے متعارف  کرایا تھا۔ اس کے بعد سے یہ ایپل کی سب سے اہم پراڈکٹ بن گیا ہے۔ ایپل کی زیادہ تر آمدن   آئی فون کی فروخت سے ہی ہوتی ہے۔ آئی فون نے اس صنعت کے رجحانات کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا ہے۔  ایپل  اس سال اپنا سب سے اہم  سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنا 2 ارب واں آئی فون فروخت کرے گا۔
مارکیٹ کے 8 مختلف تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ  ایپل اس سال اپنا 2 ارب واں  فون فروخت کرے گا۔
ایپل 2020 کے مالی سال میں 195 ملین آئی فونز  فروخت کر سکتا ہے۔یہ پہلے سے لگائے گئے 186 ملین کے اندازوں  سے زیادہ ہے۔ اس کی وجہ چھٹیوں میں  آئی فون کی اچھی فروخت ہے۔اگر سب کچھ توقع کے مطابق  ہوا تو  ایپل 2007 کے بعد سے مالی سال (اکتوبر سے ستمبر) کے اختتام پر 1.9 ارب یونٹ  فروخت کر چکا ہوگا۔
اگرچہ 2015 سے 2018 کے عرصے کے دوران ایپل کی فروخت کافی کم ہوئی ہے لیکن اب ایپل  کو امید ہے کہ  اس سال  کمپنی کی آمدن 275 ارب ڈالر ہوگی۔
اگرچہ ایپل کی آمدن میں آئی فون کا بڑا حصہ ہوتا ہے لیکن دوسری سروسز جیسے ایپ سٹور ، ایپل پے اور ایپل میوزک بھی سال بہ سال کافی ترقی کر رہی ہیں۔
اس سال ایپل سستا آئی فون 9 اور پہلا فائیو جی فون بھی پیش کرے گا۔ جس سے  آئی فون کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اندازہ ہے کہ  ایپل  3 ارب ویں  آئی فون کی فروخت کا ہدف پہلے سے زیادہ تیزی سے عبور کرے گا۔

تاریخ اشاعت : اتوار 12 جنوری 2020

Share On Whatsapp