Samsung’s T7 Touch SSD can be locked with a fingerprint

سام سنگ کی ٹی 7 ٹچ ایس ایس ڈی کو فنگرپرنٹ سے لاک کیا جا سکتا ہے

پورٹیبل ایس ایس ڈیز میں سیکورٹی کافی اہم ہے۔ بہت  حساس ڈیٹا کی حامل ایس ایس ڈی  کو کوئی بھی بیگ میں  یا ٹیکسی میں بھول  سکتا ہے۔ سام سنگ نے اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھا ہے۔ سام سنگ نے تازہ ترین ایس ایس ڈی کو محفوظ بنانے  کے لیے  اس میں فنگر پرنٹ سنسر شامل کیا ہے۔ سام سنگ نے ٹی 7 ٹچ (T7 Touch) کو  سی ای ایس 2020 میں پیش کیا گیا ہے۔
ٹی 7 ٹچ میں بلٹ اِن فنگر پرنٹ   سکینر کے ساتھ اے ای ایس 256 بٹ ہاورڈ انکرپشن کے ساتھ پاس ورڈ پروٹیکشن بھی ہے۔
یہ ایس ایس ڈی  ٹائینیم  میٹل کیس میں   پیش کی گئی ہے۔اسے  سیاہ  اور سلور رنگوں میں   ہے۔ اس  58 گرام کی ایس ایس ڈی کو دو ڈبل اے بیٹری سے چلایا جا سکتا ہے۔2 ٹی بی  کی اس ایس ایس ڈی میں ایک موشن ایل ای ڈی بھی ہے، جسے اس کا سٹیٹس دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹی 7  اپنی پیشرو ٹی 5 سے زیادہ تیز رفتار ہے۔اس کی  ریڈ اینڈ رائٹ سپیڈ 1050 ایم بی پی ایس / 1000 ایم بی پی ایس ہے، جو اسے ٹی 5 سے دوگنا  تیز رفتار بناتی ہے۔
یہ ایس ایس ڈی اس ماہ سے 30 ملکوں میں فروخت کے لیے پیش  جائے گی۔ اس کے 500 جی بی ماڈل کی قیمت 129.99 ڈالر، 1 ٹی ماڈل کی قیمت 229.99 ڈالر  اور 2 ٹی بی ماڈل کی قیمت 399.99 ڈالر  ہوگی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 11 جنوری 2020

Share On Whatsapp