Microsoft contractors reportedly reviewed Cortana clips on insecure PCs

مائیکروسافٹ کے کنٹریکٹرز غیر محفوظ پی سی پر کورٹانا کلپس کا جائزہ لیتے ہیں

ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کے کنٹریکٹر ز کورٹانا  کے کلپس کا جائزہ لینے کے لیے  غیر محفوظ  کمپیوٹر  استعمال کر رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  مائیکروسافٹ کے چین میں موجود کنٹریکٹر ز  بغیر حفاظتی اقدامات  کے  ریکارڈنگز کا جائزہ لیتے ہیں۔
ایک سابق کنٹریکٹر کے مطابق  مائیکرو سافٹ نے کنٹریکٹرز کو اجازت دی ہوئی ہے کہ وہ  بیجنگ  بھر میں اپنے گھروں میں ذاتی لیپ ٹاپس سے کورٹانا اور سکائپ کی ریکارڈنگ کا جائزہ  لے سکتے ہیں۔
کنٹریکٹر کا کہنا ہے کہ اس طرح انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں ریکارڈنگز سنی ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کنٹریکٹر جو کروم ویب ایپ استعمال کرتے ہیں،    اس تک  صرف یوزر نیم  اور پاس ورڈ سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔گھروں پر کام کرنے والے کنٹریکٹرز کو  دوہری تصدیق کی  ضرورت بھی  محسو س نہیں ہوتی۔
اس رپورٹ کے آنے کے بعد مائیکروسافٹ نے سکائیپ اور کورٹانا فار ایکس باکس گریڈنگ پروگرام کو ختم کر  دیا ہے، کمپنی نے دوسرے  پروگرامز کو   محفوظ دفاتر میں منتقل کر دیا ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ سارے محفوظ دفاتر چین سے باہر ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 11 جنوری 2020

Share On Whatsapp