One in five Americans wears a smartwatch or fitness tracker, Pew claims

ہر پانچ میں سے ایک امریکی سمارٹ واچ یا فٹ نیس ٹریکر استعمال کرتا ہے

پیو ریسرچ سنٹر  کی ایک نئی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ  امریکا میں  وئیر ایبل ڈیوائسز جیسے سمارٹ واچ اور فٹ نیس ٹریکر کافی عام ہوگئے ہیں۔پیو ریسرچ سنٹر کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق  امریکا میں ہر 5 میں سے 1 شخص (21 فیصد) باقاعدگی سے سمارٹ واچ یا فٹ نیس ٹریکر کا استعمال کرتاہے۔
رپورٹ کے مطابق 75 ہزار ڈالر یا اس سے زیادہ   آمدنی والے خاندانوں (31 فیصد ) میں  سمارٹ واچ یا فٹ نیس ٹریکر  اپنانے کا رجحان زیادہ ہے۔تاہم عمر، جنس اور نسلی اعتبار  سے  یہ فرق بہت کم ہے۔سروے میں شریک 41 فیصد  افراد کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی صحت کے ڈیٹا  شیئر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں لیکن 35 فیصد  افراد ایسا کرنا نہیں چاہتے۔ 22 فیصد  افراد اس حوالے سے کچھ یقین سے نہیں کہہ سکتے۔اس سروے میں 4272 افراد نے حصہ لیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 11 جنوری 2020

Share On Whatsapp