Uber's latest safety solution is a PIN code for your ride

اوبر نے مسافروں کے تحفظ کے لیے پن کوڈ سے ڈرائیور کی تصدیق کا فیچر پیش کر دیا

اوبر  نے مسافروں کو غلط کار میں سوار ہونے سے بچانے کے لیے ایک نیا فیچر پیش کیا ہے۔ یہ فیچر پہلے مرحلے پر امریکا اور کینیڈا میں پیش کیا جائے گا۔اس فیچر سے  مسافروں کو رائیڈ بک پر  ایک پن کوڈ بھی دیا جائے گا۔  اس پن  کوڈ کی مدد سے وہ درست کار میں بیٹھ سکیں گے۔ سیٹنگ میں اس فیچر کو فعال کرنے سے   مسافروں کو ہر رائیڈ سے پہلے ڈرائیور کو ایک پن کوڈ فراہم کرنا ہوگا۔ صارفین اس فیچر کو ہر رائیڈ یا رات  (9 بجے سے 6 بجے ) کی رائیڈ کے لیے فعال کر سکتے ہیں۔
اس فیچر کو فعال کرنے سے ٹرپ اس وقت تک شروع نہیں ہوگا جب تک ڈرائیور آپ کا فراہم کیا ہوا کوڈ ایپ میں انٹر نہیں کرے گا۔
کمپنی نے اس فیچر کو سب سے پہلے ستمبر میں متعارف کرایا تھا۔ دسمبر میں اس فیچر کو صرف سات شہروں میں شروع کیا گیا تھا۔
کمپنی نے باضابطہ طور پر تو نہیں بتایا لیکن یہ فیچر ایک طالبہ  سمانتھا جوزفین کے غلط گاڑی میں سوار ہوکر قتل ہونے کے  واقعے کے بعد متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کو متعارف کرانے کی وجہ  مسافروں کی طرف سے گاڑی کے ماڈل اور نمبر پلیٹ پر توجہ نہ دینے اور غلط گاڑی میں سوار ہونے کے واقعات بھی ہیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 10 جنوری 2020

Share On Whatsapp