Hisense unveils a $5,000 short throw laser projector

ہائی سنس نے 5 ہزار ڈالر مالیت کا شارٹ تھرو لیزر پروجیکٹر پیش کر دیا

ٹی وی بنانے والی کمپنی ہائی سنس نے الٹرا شارٹ تھرو پروجیکٹر کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ سی ای ایس میں کمپنی نے اپنے سستے فور کے ٹی ویز کے ساتھ L5 4K پروجیکٹر بھی متعارف کرایا ہے جو جو نیلی لیزر کے استعمال سے بہترین  تصویر دکھاتا ہے۔
یہ پروجیکٹر 100 انچ کی تصویر  ظاہر کر سکتا ہے۔ اس میں اپنے سپیکر اور 5000 ایپس اور گیمز کے ساتھ  اینڈروئیڈ  ٹی وی بھی  ہے۔تاہم یہ اوپٹوما کے پی 1 سنیمیکس الٹرا شارٹ تھرو لیزر پروجیکٹر سے کافی پیچھے اور مہنگا ہے۔
اس کی قیمت 3000 ڈالر کے مقابلے میں 5000 ڈالر ہے۔اسے اس سال اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
ہائی سنس اس وقت امریکا میں ٹی وی بنانے والی چھٹی بڑی کمپنی ہے۔ اس کے ٹی وی کافی سستے بھی ہوتے ہیں۔  مثال کے طور پر اس کے 85 انچ کے ایچ 65 جی  سیریز کی قیمت 1500 ڈالر ہے جبکہ دوسری کمپنیوں کے اسی طرح کے ٹی وی کی قیمت کئی ہزار ڈالر ہوتی ہے۔اسی طرح حال ہی میں ڈولبی وژن اور ڈولبی آاٹموس کے ساتھ  پیش کیے گئے ایچ 9 جی اور ایچ 8 جی  ٹی وی ہیں۔ ایچ 9 جی میں گوگل اسسٹنٹ بھی ہے۔ اس کے 55 انچ ماڈل کی قیمت 700 ڈالر اور 65 انچ ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر ہے۔انہیں بھی اپریل میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ ایچ 8 جی سیریز مارچ میں آئے گی۔ اس کے 50 انچ ٹی وی کی قیمت 400 ڈالر اور 75 انچ ٹی وی کی قیمت 1400 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 9 جنوری 2020

Share On Whatsapp