New lithium-sulfur battery could let phones last five days between charges

نئی لیتھیم سلفر بیٹری فون کو پانچ دن تک چلائیں گی

لیتھیم سلفر بیٹریاں کئی سالوں سے خبروں میں ہیں۔ اب انہیں ایک نئے ڈیزائن میں پیش کیا گیا ہے۔موناش یونیورسٹی کے محققین نے آج تک کی   بہترین کارکردگی کی لیتھیم سلفر بیٹری بنائی ہے۔ مناسب سائز کی یہ  بیٹری فون کو ایک چارج میں پانچ دن تک چلا سکتی ہے۔کار سائز  میں یہ بیٹری الیکٹرک کار کو ایک بار چارج ہونے پر تقریباً 1000 کلومیٹر یا  621 میل چلا سکتی ہے۔اس بیٹری کی تیاری  کا عمل بھی کافی آسان ہے اور یہ کافی کم خرچ بھی ہے۔

اس بیٹری میں سلفر کیتھوڈز میں پارٹیکل بانڈز کو بہتر بنایا گیاہے، جس سے  یہ گنجائش، کارکردگی یا استحکام کو  کم کیے بنا زیادہ لوڈ  برداشت کر سکتے ہیں۔
یہ لیتھیم سلفر بیٹریاں ابھی  مارکیٹ میں فروخت کے مرحلے تک نہیں  پہنچی۔ ابھی اس کے ڈیزائن کو مزید بہتر بنایا جانا ہے ، اس طرح کی بیٹریوں کو بڑی گنجائش میں بنایا جانا بھی  بھی مسئلہ ہے۔اس طرح کی بہت سی ایجادات کو لیبارٹری سے باہر آنے میں کئی سال لگ جاتے ہیں۔

موناش کی ٹیم  اپنی تحقیق کو عملی مصنوعات میں ڈھالنے کے حوالے سے دوسروں سے کافی قریب ہے۔ جرمنی کے فراؤنہوفر انسٹی ٹیوٹ نے بھی اس طرح کی ٹسٹ بیٹریاں بنائی ہیں۔ انہیں  2020 کے آخر میں کاروں اور آسٹریلیا کے سولر پینل گرڈ سٹیشنوں پر چیک کیا جا سکتا ہے۔اس انسٹی ٹیوٹ کے پاس ایجاد کے حقوق ملکیت بھی ہیں۔تجربات سے گزرنے کے بعد اس بیٹری کو عام صارف تک پہنچنے میں طویل وقت لگ سکتا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 9 جنوری 2020

Share On Whatsapp