Acer’s Spin convertible laptops get 10th-gen Intel chips

ایسر نے 10 ویں نسل کی انٹل چپ کے ساتھ سپن کنورٹیبل لیپ ٹاپس پیش کر دئیے

ایسر نے 10 ویں نسل کی انٹل  چپ  کے ساتھ  سپن 3 (Spin 3) اور سپن 5 (Spin 5) کنورٹیبل لیپ ٹاپ متعارف کرا دئیے ہیں۔
ایسر نے سپن 3  کو 10 ویں نسل کی انٹل آئس لیک چپس کے 3 آپشن کے ساتھ پیش کیا ہے۔ یہ آپشنز Core i5-1035G4،  Core i5-1035G1،  Core i3-1005G1 ہیں۔ سپن 5 کو  دو آپشنز Core i5-1035G4 یا  Core i7-1965G7 کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔دونوں میں ونڈوز 10 ہوم  کا 64 بٹ ورژن انسٹال ہے۔دونوں میں 16 جی بی تک ریم اور 256 جی بی ، 512 جی بی یا 1 ٹی بی ایس ایس ڈی سٹوریج آپشن ہے۔
ان میں 2x2 MIMO کے ساتھ وائی فائی 6، بلوٹوتھ 5.0 کی سپورٹ  اور ڈی ٹی ایس آڈیو آؤٹ ہے۔
ایسر نے سپن 5 کو3:2 ایسپکٹ ریشو،  ملٹی ٹچ کے ساتھ 13.5 انچ 2K IPS LCD ڈسپلے اور اے ای ایس پین سپورٹ کے ساتھ پیش کیا ہے۔ سپن 3 کو 14 انچ 16:9 آئی پی  ایس ایچ ڈی ایل سی ڈی ملٹی ٹچ پینل کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کنکٹیویٹی کے لیے سپن 5 میں  دو یو ایس بی – سی پورٹس کے ساتھ تھنڈر بولٹ 3 سپورٹ، دو یو ایس بی – اے 3.1 ساکٹس، ایچ ڈی ایم آئی 2.0 کی سپورٹ کے ساتھ ایک فل سائز ایچ ڈی ایم آئی کنکشن ، ایچ ڈی سی پی اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ ریڈر بھی ہے۔
اس کے برعکس سپن 3 میں ایک یو ایس بی – سی کنکشن کے ساتھ تھنڈر بولٹ، دو یو ایس بی – اے 3.1 پورٹس، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ایچ ڈی ایم آئی آؤٹ پٹ ہے۔
اس دونوں ماڈلز کے ساتھ ایسر نے فاسٹ چارجنگ  ایسر ایکٹیو سٹائلس  بھی پیش کیے ہیں۔ ایسر نے سپن 5 میں فور سیل 56Wh بیٹری ہے، جو اسے 15 گھنٹوں تک چلا سکتی ہے جبکہ سپن 3 میں 48 Wh بیٹری ہے، جو اسے 12 گھنٹوں تک چلا سکتی ہے۔
امریکی مارکیٹ میں سپن 5 کو جون میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 899 ڈالر ہوگی جبکہ سپن 3 کو اپریل میں پیش کیا جائےگا، جس کے بنیادی ماڈل کی قیمت 699 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : منگل 7 جنوری 2020

Share On Whatsapp