Lenovo's latest Legion gaming laptop relies on an external GPU

لینوو کا تازہ ترین لیجن گیمنگ لیپ ٹاپ ایکسٹرنل جی پی یو پر انحصار کرتا ہے

لینوو نے 2020 کے شروع ہوتے ہیں  لیجن وائی 740 ایس (Legion Y740S) کے نام سے  15 انچ کا گیمنگ لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔لینوو نے اسے ایکسٹرنل جی پی یو  لیجن بوسٹ سٹیشن (Legion BoostStation)کے ساتھ پیش کیا ہے، اسی لیے لینوو نے اسے پتلا ترین اور ہلکا ترین گیمنگ لیپ ٹاپ قرار دیا ہے۔
اس لیپ ٹاپ میں کور آئی 9 پروسیسر، 32 جی بی ریم اور 1 ٹی بی پی سی آئی ای ایس ایس ڈ ی ہے۔ اگر  آپ اس میں جدید تھری ڈی گیمز کھیلنا چاہتے ہیں  تو اس کے ساتھ آپ کو 4.8 پاؤنڈ وزنی اور 0.58 موٹا ای جی پی یو بھی لینا پڑے گا۔
اس لیپ ٹاپ میں سٹینڈرڈ1080pڈسپلے یا 4K سکرین (ڈولبی وژن کے ساتھ  ایچ ڈی آر) آپشن بھی ہیں۔  اس لیپ ٹاپ کی بیٹری 8 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔  اس لیپ ٹاپ میں دو تھنڈر بولٹ 3 پورٹس اوردو USB 3.1 Gen 2 پورٹس ہیں۔ اس لیپ ٹاپ کے ساتھ ڈولبی آٹموس سپیکر ہونگے۔
اس لیپ ٹاپ کے ایکسٹرنل جی پی یو میں بہت سے آپشنز جیسے GeForce GTX 1660 Ti اور RTX 2080 Super وغیرہ ہیں۔ ایکسٹرنل جی پی یو میں بھی دو یو ایس بی 3.1 پورٹس، ایک یو ایس بی 2.0 پورٹ، ایچ ڈی ایم آئی اور ایتھر نیٹ ہے۔
لیپ ٹاپ اور بوسٹ سٹیشن کی فروخت کا آغاز میں ہوگا۔ لیپ ٹاپ کی قیمت 1100 ڈالر جبکہ بوسٹ سٹیشن کی قیمت 250 ڈالر ہوگی۔

تاریخ اشاعت : پیر 6 جنوری 2020

Share On Whatsapp