Samsung sheds light on its 'artificial human' project

سام سنگ نے اپنے مصنوعی انسانی پروجیکٹ کے بارے میں مزید معلومات دے دیں

سام سنگ نے اپنے نیون (Neon) مصنوعی انسانی پروجیکٹ ( آرٹیفیشل ہیومن پروجیکٹ) کے بارے میں مزید وضاحت پیش کی ہے۔ پروجیکٹ کے سربراہ پراناؤ مستری  نے بتایا  ہے کہ نیون انسانوں کی طرح آنے والے ایواٹار کی طرح ہوگا۔یہ ڈیجیٹل انسان سکین کیے ہوئے ڈیٹا کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں لیکن یہ اپنے تاثرات، حرکت اور  کئی زبانوں میں الفاظ بول سکتے ہیں۔
[short][show_embed_tweet 8709][/short]
ریڈٹ کے ایک صارف نے اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز کو  یکجا کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ ٹیکنالوجی کس طرح کام کرے گی۔
مستری نے بتایا ہے کہ ٹیکنالوجی سے بنائے گئے یہ انسان  ورچوئل  نیوز کاسٹر، ورچوئل ریسپشنسٹ اور مصنوعی ذہانت سے بنائے گئے فلم سٹار کے طور پر بھی کام کر سکیں گے۔
نیون  کے حوالے سے بہت سی معلومات ابھی آنا باقی ہیں۔
[short][show_tech_video 414][/short]



تاریخ اشاعت : پیر 6 جنوری 2020

Share On Whatsapp