TikTok-owner ByteDance reportedly built a deepfake maker

ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس ڈیپ فیک میکر بنا سکتی ہے

ٹِک ٹوک کی مالک کمپنی بائٹ ڈانس  نے ایک ایسا فیچر بنایا ہے ،جس سے صارفین اپنی ہی ڈیپ فیک بنا سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس فیچر کو فیس سواپ کا نام دیا گیا ہے۔اس فیچر کا کوڈ ٹِک ٹوک اور اس کے چینی ورژن Douyin میں نظر آیا ہے۔ یہ فیچر صارفین کو اپنا چہرہ سکین کرنے کا کہنا ہے اور پھر ایک تصوری سے مکمل ویڈیو بنا دیتا ہے۔ ایک طرف سے یہ  فیچر فیس سواپ ٹیکنالوجی کا فطری ارتقا ہے اور دوسری طرف اس فیچر کا استعمال کافی ناخوشگوار ہو سکتا ہے۔
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا زیادہ تر استعمال ابھی تک غلط مقاصد یعنی پورن ویڈیوز بنانے کے لیے ہی کیا جاتا رہا ہے۔
اس فیچر کا کوڈ ایک اسرائیلی کمپنی نے دریافت کیا ہے۔ بائٹ ڈانس کا کہنا ہے کہ وہ اس طرح کا فیچر متعارف نہیں کرا رہی ۔ کمپنی نے بعد میں بتایا کہ انہوں نے دونوں ایپلی کیشنز سے کنفیوژن پھیلانے والا کوڈ ہٹا دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 4 جنوری 2020

Share On Whatsapp