Dell made an 86-inch touchscreen monitor for the workplace

ڈیل نے دفاتر کے لیے 86 انچ ٹچ سکرین مانیٹر بنا لیا

مائیکرو سافٹ کے 85 انچ سرفس ہب 2 ایس  کا ایک نیا حریف سامنے آ گیا ہے۔ ڈیل نے 86 انچ (85.6 انچ) کا انٹرایکٹیو ٹچ مانیٹر متعارف کرا دیا ہے۔ یہ ایک IPS 4K پینل ہے، جس میں ڈیل کی نیلی روشنی کم کرنے والی کمفرٹ ویو ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔یہ بڑی سکرین  بیک وقت 20 ٹچ پوائنٹ کو سپورٹ کرتی ہے،  جس کا مطلب ہے کہ اسے ایک ساتھ کئی افراد  استعمال کر سکتے ہیں۔
اس ٹچ سکرین مانیٹر میں 20W کے 2 سپیکر ہیں۔ اس میں کئی ایچ ڈی ایم آئی، یو ایس بی ٹائپ -اے، یو ایس بی ٹائپ بی ،  ایک یو ایس بی ٹائپ -سی اور ایک فل سائز ڈسپلے پورٹ ہے۔
اس میں اپنا پروسیسر نہیں ہے، اس لیے صارفین کو اسے  ڈیل اوپٹی پلیکس مائیکرو پی سی سے  مربوط کرنا پڑتا ہے۔اس میں وہ تمام فیچرز ہیں، جو مائیکرو سافٹ کے سرفس ہب 2 ایس اور دوسرے بڑے آفس مانیٹرز میں ہوتے ہیں۔اس مانیٹر کو 10 اپریل ک لانچ کیا جائے گا۔ اس کی قیمت کے بارے میں معلومات بھی اس کی لانچ پر ہی سامنے آئیں گی۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 2 جنوری 2020

Share On Whatsapp