Samsung shows 8k TV with virtually no screen edges

سام سنگ سی ای ایس میں تقریباً بیزل لیس 8K ٹی وی پیش کرے گا

سام سنگ نے اپنی QLED سیریز میں ایک ایسا ٹی وی  پیش کیا ہے، جس میں بظاہر سکرین کے کنارے ہی نہیں ہیں۔ سام  سنگ اس ٹی وی کو کنزیومر الیکٹرانکس شو 2020 میں پیش کرے گا۔
اس ٹی وی کی تصویریں امریکی سی ای  ایس 2020 میں سام سنگ کے سٹال پر نظر آئی ہیں۔ اس سے پہلے افواہیں آئیں تھی کہ سام سنگ سی ای ایس میں  زیرو بیزل ٹی وی پیش کرے گا۔جس کے فوراً بعد  اس ٹی وی کی تصاویر سامنے آ گئیں۔
افواہوں کے مطابق سام سنگ سی ای ایس 2020 میں ایک مائیکرو ایل ای ڈی ٹی وی بھی متعارف کرائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 1 جنوری 2020

Share On Whatsapp