Top 10 Futuristic Advances Of The Last Decade

10 جدید ٹیکنالوجیز جنہیں پچھلی دہائی میں متعارف کرایا گیا

1989 کی فلم بیک ٹو فیوچر 2 میں پیش گوئی کی گئی تھی کہ 2015 میں ہمارے پاس ایسے جوتے ہونگے، جن کے تسمے خود بندھ جائیں گے، فلائنگ کاریں ہونگی، زمین اور پانی پر سفر کرنے والے ہوور بورڈ ہونگے۔ آج 2015  کو گزرے 5 سال ہو گئے۔ ہم ان چیزوں کو ابھی تک  ایجاد کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے  لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ پچھلی دہائی میں کچھ ہوا ہی نہیں۔ پچھلی دہائی میں ٹیکالوجی نے بہت ترقی کی ہے۔ پچھلی دہائی میں جن 10 اہم ٹیکنالوجیز نے ترقی کی ہے، اس کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔


10َ۔ سیلف ڈرائیونگ  کاریں۔
گوگل نے 2014 میں پہلی بار سیلف ڈرائیونگ کار کا پروٹو ٹائپ پیش کیا تھا۔ آج پانچ سال بعد ٹیسلا، فورڈ اور جی ایم موٹرز سیمت کئی کمپنیاں سیلف ڈرائیونگ کاروں پر کام کر رہی ہے۔

9۔ ایگزو سکیلٹن
یہ دھات کا بنا ایک فریم ہوتا ہے، جس میں موٹر سے چلنے والے مسل ہوتے ہیں۔ اسے پہن کا انسان اپنی عام استطاعت سے زیادہ کام کر سکتا ہے۔
زیادہ وزن اٹھا سکتا ہے، زیادہ چل سکتا ہے اور اسے تھکاؤٹ بھی بہت کم ہوگی۔

8۔ مریخ پر کیوروسٹی روور
ناسا کا کیوروسٹی روور سرخ سیارے پر 2012 میں اترا تھا۔ اسے مریخ پر لیبارٹری بھی کہا جاتا ہے۔ اگلی دہائی میں مریخ پر دوسری گاڑی بھیجی جائے گی۔

7۔ جنیٹک سے قسمت کا حال بتانا
اس تیکنیک سے ماہرین والدین کو پہلے ہی بتا دیتے ہیں کہ اُن کے بچے میں پیدائشی طور پر یہ نقائص یا بیماریاں ہو سکتی ہیں۔
اس سے بچے کا برتاؤ، ذہانت اور بہت کچھ بتایا جا سکتا ہے۔

6۔ مصنوعی ذہانت

آج ہم سری، الیکسا اور گوگل اسسٹنٹ کے دور میں جی رہے ہیں۔ پچھلی دہائی میں ذہین مصنوعی معاونین نے ہماری زندگی کافی آسان کی ہے۔ ایپل نے سری کو 2010 میں لانچ کیا تھا۔

5۔ زیرو-کاربن نیچرل گیس
زیرو-کاربن نیچرل گیس ایک ایسی تیکنیک ہے جس میں جلتی ہوئی قدرتی گیس سے خارج ہونے والے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو دوبارہ کار آمد بنایا جاتا ہے۔


4۔ رئیل ٹائم لینگوئج ٹرانسلیٹر

اس دہائی میں ایسی ٹیکنالوجی سامنے آئی ہیں جو رئیل ٹائم میں ترجمہ کر سکتی ہیں۔ گوگل اسسٹنٹ 27 زبانوں کو رئیل ٹائم میں ترجمہ کر سکتا ہے۔ آج اس ٹیکنالوجی کو موبائل کے ائیر فونز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

3۔ تھری ڈی پرنٹنگ

تھری ڈی پرنٹنگ کا آغآز 1980 کی دہائی میں ہوا تھا لیکن پچھلی دہائی میں یہ بہت تیز رفتار ہو سستی ہوگئی ہے۔


2۔ جین ایڈٹنگ ٹول CRISPR
پچھلی دہائی میں جین ایڈیٹنگ ٹول Clustered Regularly Interspaced Short Palindromic Repeats یا CRISPR سامنے آیا۔ یہ جینوم کی ایڈیٹنگ کا سادہ اور پاورفل ٹول ہے۔ اس ٹول کی مدد سے جین میں کئی خواص شامل کیے  یا ہٹائے جا سکتے ہیں۔ اس سے جنیاتی بیماریوں کو ختم کیا جا سکتا ہے۔

1۔ آگمنٹڈ رئیلٹی

پچھلی دہائی میں  حقیقی اور ڈیجیتل کے امتزاج سے آگمنٹڈ رئیلٹی یا اے آر نے بھی کافی ترقی ہے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 1 جنوری 2020

Share On Whatsapp