WhatsApp ends support for Windows Phone and older versions of Android

وٹس ایپ نے ونڈوز فون اور پرانے اینڈروئیڈ فونز کے لیے سپورٹ بند کر رہا ہے

وٹس ایپ کئی طرح کے پلیٹ فارمز پر چل رہا ہے لیکن کمپنی کا خیال ہے کہ اب اسے ونڈوز فون کے لیے سپورٹ بندکر دینی چاہیے۔ ظاہر ہےجب مائیکروسافٹ ہی  صارفین کو  ونڈوز  او ایس سے دوسرے آپریٹنگ سسٹم پر منتقل  ہونے کا مشورہ دے رہا ہے تو وٹس ایپ خواہ مخواہ اس پلیٹ فارم کے سپورٹ فراہم کرنے پر محنت کیوں کرے۔
وٹس ایپ نے ونڈوز فونز  کے ساتھ ساتھ اینڈروئیڈ اور آئی او ایس کے پرانے ورژنز پر چلنے والے فونز کے لیے بھی سپورٹ بند کر دی ہے۔

وٹس ایپ  نے  اپنی ویب سائٹ پر تصدیق کی ہے کہ اب وہ  درج ذیل  ڈیوائسز کو سپورٹ کرے گا۔
•    آئی او ایس 9 اور جدید پر چلنے والے آئی فون
•    اینڈروئیڈ 4.0.3 اور جدید پر چلنے والے اینڈروئیڈ فونز
•    کیا او ایس (KiaOS)2.5.1 اور جدید پر چلنے والے منتخب فونز(بشمول جیو فون اور جیو فون 2)
وٹس ایپ کچھ پرانے فونز کو ایک مخصوص مدت کے لیے سپورٹ فراہم کرے گا۔ وٹس ایپ اینڈروئیڈ 2.3.7 اور قدیم  یا آئی او ایس 8 اور قدیم او ایس پر  چلنے والی  ڈیوائسز کو 1 فروری 2020 تک سپورٹ فراہم کرے گا۔ تاہم وٹس ایپ ونڈوز فون کے لیے سپورٹ 31 دسمبر 2019 سے بند رہا ہے۔
وٹس ایپ نے خبر دار کیا ہے کہ اس تاریخ کے بعد پرانے فون پر وٹس ایپ کے فیچرز کام کرنا بند کر سکتے ہیں۔ کمپنی ان فونز پر نئے اکاؤنٹ بنانے اور پرانے اکاؤنٹ کی دوبارہ تصدیق پر پہلے ہی پابندی لگا چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : پیر 30 دسمبر 2019

Share On Whatsapp