Messenger signups without a Facebook account are no longer possible

اب میسنجر پر فیس بک اکاؤنٹ کے بغیر سائن اپ نہیں کیا جا سکے گا

پہلے ایسے صارفین بھی میسنجر استعمال کر سکتے تھے  جن  کا اپنا فیس بک پروفائل نہیں ہوتا تھا۔ اب ایک نئی تبدیلی کے بعد فیس بک اکاؤنٹ نہ رکھنے والے  صارفین میسنجر استعمال نہیں کر سکیں گے۔
2015 میں سوشل نیٹ ورک نے  صارفین کو صرف فون نمبروں کی مدد سے میسنجر پر سائن اپ کرنے کی  اجازت دی تھی۔ اب ویب سائٹ کے ہیلپ سنٹر میں ایک اندراج کے  مطابق میسنجر استعمال کرنے کے لیے صارفین کو پہلے فیس بک اکاؤنٹ بنانا پڑےگا۔
فیس بک کا کہناہے کہ  میسنجر استعمال کرنے والے اکثر صارفین فیس بک  بھی استعمال کرتے ہیں اور اس نئی پابندی کا مقصد معاملات کو سادہ بنانا ہیں۔
کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ نئے اصول نئے آنے والے صارفین کے لیے ہونگے۔ ایسے صارفین جو پہلے ہی صرف فون نمبر سے میسنجر استعمال کر رہے ہیں، وہ اس پابندی سے متاثر نہیں ہونگے۔تاہم چند صارفین نے شکایت کی ہے کہ اب انہیں میسنجر میں لاگ ان ہونے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں اور ایپلی کیشن انہیں کہہ رہی ہے کہ اُن کے اکاؤنٹ پر پابندی لگ گئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 27 دسمبر 2019

Share On Whatsapp