ByteDance may sell off TikTok stake to avoid US backlash

امریکی پابندیوں کے اثرات سے بچنے کے لیے بائٹ ڈانس ٹِک ٹوک کے اکثریتی شیئرز فروخت کر سکتی ہے

چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی  ٹِک ٹوک ایپلی کیشن ساری دنیا کے نوجوانوں میں مقبول ہے۔ تاہم امریکی حکام  نے سیکورٹی کے حوالے سے اس ایپلی کیشن پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔امریکی سینیٹر سیکورٹی کے حوالے سے اس کی جانچ کرنے  کا مطالبہ کر چکے ہیں جبکہ امریکی نیوی نے اس ایپ کے حکومت کے جاری کردہ سمارٹ فونز میں انسٹال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ امریکا کی طرف سے ایپ پر مزید سخت متوقع پابندیوں کے اثرات  سے بچنے کے  لیے بائٹ ڈانس کی انتطامیہ  اپنے اکثریتی شیئرز سرمایہ کاروں کو فروخت کرنے پر غور کر رہی ہے۔
شیئرز فروخت کرنے سے  کمپنی  کافی رقم جمع کر سکتی ہے جو  متوقع امریکی پابندیوں کی صورت میں کمپنی کے کام آئے گی۔
ایک افواہ یہ بھی ہے کہ کمپنی  ایپلی کیشن پر اپنا مکمل کنٹرول چاہتی ہے اور اس کے لیے  ہر طرح کی  قانونی جنگ لڑنے کو تیار ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بائٹ ڈانس نے عوام کے سامنے تو اپنے کاروبار کی فروخت کی افواہوں کی تردید کی ہے ۔ کمپنی کے ترجمان نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔تاہم امریکا میں ٹِک ٹوک پر حکومت کا اعتماد دن بدن کم ہوتا جا رہا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 26 دسمبر 2019

Share On Whatsapp