Chrome users can control media from a centralized toolbar button

کروم صارفین اب میڈیا کو سنٹرل ٹول بار بٹن سے کنٹرول کر سکیں گے

اکثر صارفین براؤنگ کے دوران  براؤزر میں  ہی میوزک چلا کر دوسری ٹیبز میں  کام کرتے رہتے ہیں۔ جب اچانک میوزک بند کرنا ہو تو مطلوبہ ٹیب کو کھولنا کبھی کبھار کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ جس ٹیب میں  میوزک چل رہا ہو، اس پر پلے کا آئیکون موجود ہوتا ہے لیکن درجنوں ٹیبز کھول کر کام کرنے والوں کو  وہ آئیکون بھی آسانی سے نظر نہیں آتا۔
گوگل نے اس مشکل کا بہت آسان حل تلاش کر لیا ہے۔ کروم کی تازہ ترین اپ ڈیٹ میں  براؤزر میں ایک بٹن شامل کیا گیا ہے۔
یہ بٹن تمام ٹیبز میں ٹول بار پر موجود ہوگا ۔ اس بٹن سے صارفین کسی بھی ٹیب میں چلتا ہوا میوزک کنٹرول کر سکیں گے۔یہ بٹن تین لائنوں اور ایک میوزک نوٹ پر مشتمل ہو گا۔ اس پر کلک کرنے سے آپ کا  تمام میڈیا ڈراپ ڈاؤن باکس میں دکھائی دے گا۔اس فیچر سے یوٹیوب کی ویڈیو بھی کنٹرول کی جا سکیں گے
یہ نیا فیچر اینڈروئیڈ میں  نوٹیفکیشن شیڈ اور  کرو م او ایس کے نوٹی فیکیشن سنٹر کی طرح کام کرے گا۔یہ فیچر پہلے کرومیم  کے تجرباتی ورژنز میں شامل تھا۔یہ فیچر ابھی تک تمام صارفین کے لیے جاری نہیں کیا گیا۔ اگلے کچھ دنوںمیں یہ تمام صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت : بدھ 25 دسمبر 2019

Share On Whatsapp