France fines Google $167 million over unpredictable advertising rules

فرانس نے گوگل کو 167 ملین ڈالر جرمانہ کر دیا

چار سالوں کی تحقیقات کے بعد فرانس نے  گوگل کو 150 ملین یورو یا 167 ملین ڈالر جرمانہ کر دیا ہے۔ یہ جرمانہ گوگل کو ناقابل پیش گوئی اشتہاری اصول اپنانے پر کیا گیا ۔رائٹر کی رپورٹ کے مطابق فرانسیسی کمپنی گب میڈیا نے گوگل کے خلاف  اپنی مارکیٹ میں مستحکم پوزیشن کا فائدہ اٹھانے کی درخواست  دی۔گوگل نے گب میڈیا کا گوگل ایڈ اکاونٹ بغیر کسی نوٹس کے ختم کر دیا تھا۔ جس کے بعد اس کمپنی کو گوگل کے خلاف شکایت کرنا  پڑی۔
گوگل اس فیصلے کے خلاف اپیل کرے گا۔
 گب میڈیا  ہر طرح کی ویب سائٹس  کا انتظام دیکھتا ہے جبکہ گوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی اس طرح الگ الگ اشتہار دے کر دھوکہ دہی کی مرتکب ہو رہی ہے۔
فرانس میں گوگل کو کئی سالوں سے جرمانہ ہو رہا ہے۔ 2011 میں فرانس نے  گوگل کو 1 لاکھ یورو  جرمانہ کیا۔ 2014 میں  گوگل پر پرائیویسی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ڈیڑھ لاکھ جرمانہ کیا گیا۔2016 میں فرانس میں گوگل پر مزید 1 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگیا۔حال ہی میں فرانس نے گوگل پر شفافیت ثابت نہ ہونے پر 57 ملین ڈالر جرمانہ کیا۔گوگل نے فرانس میں جائیداد ظاہر نہ کرنے اور ٹیکس کی سرگیومیوں کی وجہ سے 1.1 ارب ہرجانہ ادا کرنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔

تاریخ اشاعت : منگل 24 دسمبر 2019

Share On Whatsapp