Google Lens now lets you virtually dye your hair

گوگل لینز سے صارفین مجازی طور پر اپنے بال رنگ سکیں گے

اچھا نظر آنے کے لیے بالوں کو رنگنا  عام بات ہے لیکن اکثر صارفین کو بال رنگنے تک نہیں پتا ہوتا کہ  اس کا نتیجہ کیسا نکلے گا۔ اب ایسا نہیں ، اب گوگل لینز استعمال کرنے والے صارفین اپنے بال رنگے بغیر ہی بالوں پر اس رنگ کا حتمی نتیجہ دیکھ سکیں گے۔لورایل  اور گوگل لینز کے مابین ہونے والی شراکت کی بدولت  صارفین مجازی طور پر بہت جلد اپنے بالوں پر رنگنے کا اثر دیکھ سکیں گے۔
گوگل نے یہ فیچر امریکا بھر کے 500 وال مارٹ سٹور کے لیے جاری کیا ہے۔
اس فیچر سے وال مارٹ کے صارفین   گارنیئر نوٹریسی یا اولیویا  کے ہیئر کلر کی پیکٹ کے شیڈ کی تصویر بنائیں گے  ، جس کے بعد لینز ایپ انہیں ایک نئے صفحے پر لے جائے گی۔ اس  صفحے پر صارفین مجازی طور پر اپنے بالوں کو رنگ سکیں گے۔ گوگل لینز کے اس فیچر کی بیک پر موڈی فورس نامی کمپنی ہے، جسے لورایل نے پچھلے سال خریداتھا۔
گوگل نے  یہ فیچر پہلی بار بیوٹی انڈسٹری میں کسی کی شراکت سے متعارف کرایا  ہے۔ گوگل اس سےپہلے گوگل  لینز کو  کئی زبردست فیچرز کے ساتھ پیش کیا جا چکا ہے۔

تاریخ اشاعت : منگل 24 دسمبر 2019

Share On Whatsapp